Maktaba Wahhabi

335 - 548
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!میں نے آج رات ایک خواب دیکھا ہے کہ میں ایک درخت کے پیچھے نمازپڑھ رہا ہوں۔میں نے سجدہ کیا تو درخت نے بھی میرے سجدے کی وجہ سے سجدہ کیا۔میں نے اسے(یہ)کہتے ہوئے سنا: اَللّٰھُمَّ اکْتُبْ لِيْ بِھَا عِنْدَکَ اَجْرًا وَضَعْ عَنِّيْ بِھَا وِزْرًا وَاجْعَلْھَا لِيْ عِنْدَکَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلْھَا مِنِّيْ کَمَا تَقَبَّلْتَھَا مِنْ عَبْدِکَ دَاوٗدَ۔ ’’اے اللہ! اس(سجدے)کی وجہ سے میرے لیے اپنے پاس اجر(وثواب)لکھ دے اور اس کی وجہ سے میرے گناہ معاف کردے اور اسے میرے لیے اپنے پاس ذخیرہ بنادے اور جس طرح تونے اپنے بندے داؤد سے(ان کا سجدہ)قبول کیا ،اسی طرح(میرا سجدہ بھی)قبول کر۔سیدناابن عباس رضی اللہ عنہا نے فرمایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت سجدہ پڑھی پھر سجدہ کیا میں نے آپ کو(اسی طرح)فرماتے ہوئے سنا جس طرح اس آدمی نے آپ کو درخت کی بات بتائی تھی۔ امام کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سفر اور نمازِ خوف (۶۲۶)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم صَلَّی الظُّھْرَ بِالْمَدِیْنَۃِ أَرْبَعًا، وَصَلَّی الْعَصْرَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ رَکْعَتَیْنِ۔قَالَ:وَأحْسَبُہٗ بَاتَ بِہَا حَتّٰی أَصْبَحَ۔صحیح[1] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینے میں ظہر کی نماز چار رکعتیں پڑھیں اورذوالحلیفہ(کے مقام)پر دو رکعتیں پڑھیں۔میرا خیال ہے کہ آپ نے وہاں رات گزاری حتیٰ کہ فجر ہوگئی۔ (۶۲۷)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ:صَلَّیْتُ مَعَ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِمِنًی رَکْعَتَیْنِ وَأَبِيْ بَکْرٍ وَعُمَرَ وَمَعَ عُثْمَانَ صَدْرًا مِّنْ إِمَارَتِہٖ، ثُمَّ أَتَمَّھَا۔[2] سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر اور عثمان(رضی اللہ عنہم)کے ساتھ(ان کی خلافت کے ابتدائی زمانے میں)منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں بعد میں(سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ)پوری نماز
Flag Counter