Maktaba Wahhabi

388 - 548
سلیمان(بن داود القزاز، راوی)نے کہا: میں نے ہیثم(بن عدی، کذاب راوی)سے کہا: عطاف کا کیا مطلب ہے؟اس نے جواب دیا:طلیسانی چادر۔ (۷۷۶)عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ جَابِرٍ أَوْ سُلَیْمِ بْنِ جَابِرٍ قَالَ:أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَھُوَ جَالِسٌ مَعَ أَصْحَابِہٖ، فَإِذَا ھُوَ مُحْتَبٍ بِبُرْدَۃٍ قَدْ وَقَعَ ھُدْبُہَا عَلٰی قَدَمَیْہِ۔[1] سیدنا ابن جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ ایک چادر لپیٹے بیٹھے ہوئے تھے جس کے دھاگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر پڑے ہوئے تھے۔ (۷۷۷)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَبِسَ بُرْدَۃً سَوْدَائَ، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ:مَا أَحْسَنَھَا عَلَیْکَ، یَشُوْبُ بَیَاضُکَ سَوَادَھَا وَسَوَادُھَا بَیَاضَکَ۔[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کالی چادر پہنی تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپرکتنی اچھی لگ رہی ہے۔اس کی سیاہی آپ کی سفیدی اور آپ کی سفیدی اس کی سیاہی سے مل کر عجب بہار دکھا رہی ہے۔ (۷۷۸)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:صَنَعْتُ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بُرْدَۃً سَوْدَائَ، مِنْ صُوْفٍ ، فَلَبِسَہَا، فَأَعْجَبَتْہُ، فَلَمَّا عَرِقَ فِیْھَا، فَوَجَدَ رِیْحَ الصُّوْفِ قَذَفَھَا۔[3] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اون کی ایک کالی چادر تیار کی جسے آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہنا تو بہت اچھی لگی۔جب آپ کو پسینہ آیا تو آپ نے اس سے اون کی بو محسوس کی تو اسے(نکال کر)پھینک دیا۔ اُونی لباس (۷۷۹)عَنِ الْمُغِیْرَۃِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کُنْتُ مَعَ النَّبِيّ ا ذَاتَ لَیْلَۃٍ فِيْ سَفَرٍ، فَقَالَ(( أَمَعَکَ مَائٌ؟))قُلْتُ:نَعَمْ، فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِہٖ، فَمَشٰی حَتّٰی تَوَارٰی عَنِّيْ فِيْ سَوَادِ اللَّیْلِ، ثُمَّ [4]
Flag Counter