Maktaba Wahhabi

492 - 548
(۱۰۹۲)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَکْتَحِلُ قَبْلَ أَنْ یَّنَامَ بِالْإِثْمِدِ ثَلاَثًا فِيْ کُلِّ عَیْنٍ۔[1] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے اثمد(سرمے)کے ساتھ ہر آنکھ میں تین سلائیاں ڈالتے تھے۔ (۱۰۹۳)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:کَانَتْ لِلنَّبِيِّا مُکْحُلَۃٌ یَکْتَحِلُ بِہَا عِنْدَ النَّوْمِ، ثَلاَثًا فِيْ کُلِّ عَیْنٍ۔[2] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت ہر آنکھ میں تین سلائیاں ڈالتے تھے۔ (۱۰۹۴)عَنْ أَنَسٍ قَالَ:کَانَ لِرَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کُحْلٌ أَسْوَدُ، إِذَا أَوٰی إِلٰی فِرَاشِہٖ کَحَلَ فِيْ ھٰذِہِ الْعَیْنِ ثَلاَثًا، وَفِيْ ھٰذِہِ الْعَیْنِ ثَلاَثًا۔[3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کالی سلائیاں تھیں۔جب آپ(رات کو)بستر پر جاتے تو ہر آنکھ میں تین سلائیاں ڈالتے تھے۔ (۱۰۹۵)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَکْتَحِلُ فِيْ عَیْنِہِ الْیُمْنٰی ثَلاَثًا، وَفِی الْیُسْرٰی ثِنْتَیْنِ بِالْإِثْمِدِ۔[4] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اثمد(سرمے)سے اپنی دائیں آنکھ میں تین اور بائیں آنکھ میں دو سلائیاں ڈالتے تھے۔ حجامت اور خراش تراش (۱۰۹۶)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:حَجَمَ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَبُوْطَیْبَۃَ، فَأَمَرَلَہٗ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ، وَأَمَرَ أَھْلَہٗ أَنْ یُّخَفِّفُوْا عَنْہُ مِنْ خَرَاجِہٖ۔صحیح[5]
Flag Counter