Maktaba Wahhabi

474 - 548
طعام سے فراغت اور میزبان کے لیے دُعا (۱۰۳۵)عَنْ أَبِيْ أُمَامَۃَ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ ا کَانَ إِذَا رَفَعَ مَائِدَتَہٗ قَالَ:((الْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا طَیِّبًا، مُّبَارَکًا فِیْہِ، غَیْرَ مَکْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ، وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّـنَا))۔صحیح[1] سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب دستر خوان اٹھایا جاتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَ مَکْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا))۔ ’’ساری حمد(تعریف)اللہ کے لیے ہے۔زیادہ، پاک اور برکتوں والا۔نہ تھوڑا ہو اور نہ ختم ہونے والا اور اپنے رب سے بے نیاز کرنے والا ہو۔‘‘ (۱۰۳۶)عَنْ أَبِيْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِيِّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ :کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِہٖ قَالَ:((الْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ))۔[2] سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانے سے فارغ ہوتے تو فرماتے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ۔ ’’سب تعریف اللہ کے لیے جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور مسلمان بنایا۔‘‘ (۱۰۳۷)عَنْ أَبِيْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِيِّ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا أَکَلَ وَشَرِبَ قَالَ:(( الْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَسَوَّغَہٗ وَجَعَلَ لَہٗ مَخْرَجًا))۔[3] سیدنا ابوایوب الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھاتے اور پیتے تو فرماتے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِيْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَسَوَّغَہٗ وَجَعَلَ لَہٗ مَخْرَجًا ’’سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور اسے مزیدار بنایا اور اس کے لیے مخرج بنایا۔‘‘
Flag Counter