Maktaba Wahhabi

485 - 548
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے تمھاری دنیا میں سے صرف یہی بیویاں ہی ملی ہیں۔ (۱۰۶۳)عَنْ أَبِيْ سَلَمَۃَ قَالَ:سَأَلْتُ عَائِشَۃَ:کَمْ کَانَ صَدَاقُ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم ؟ قَالَتْ:کَانَ صَدَاقُہٗ لِأَزْوَاجِہِ اثْنَتَيْ عَشَرَ وُقْیَۃً وَنَشٌّ، قَالَتْ:أَتَدْرِيْ مَا النَّشُّ؟ قُلْتُ:لَا، قَالَتْ:نِصْفَ وُقْیَۃٍ، فَتِلْکَ خَمْسُ مِائَۃِ دِرْہَمٍ، ھٰذَا صَدَاقُ النَّبِيِّ ا لِأَزْوَاجِہٖ۔[1] سیدنا ابوسلمہ(بن عبدالرحمن، تابعی)فرماتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا(بیویوں پر)کتنا مہر ہوتا تھا؟ انھوں نے کہا:(نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی)بیویوں کے لئے بارہ اوقیے اور نش حق مہر ہوتا تھا۔انہوں نے پوچھا: تو جانتا ہے کہ نش کسے کہتے ہیں؟ میں نے کہا: نہیں جانتا۔انہوں نے کہا: آدھا اوقیہ، یہ(کل)پانچ سو درہم بنے۔یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی بیویوں کے لئے مہر تھا۔ معطر پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا عطر و خوشبو (۱۰۶۴)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کُنْتُ أُطَیِّبُ النَّبِيَّ ا بِأَطْیَبِ مَا نَجِدُ، حَتّٰی أَجِدُ وَبِیْصَ الطِّیْبِ فِيْ رَأْسِہٖ وَلِحْیَــتِہٖ۔صحیح[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہترین پائی جانے والی خوشبو لگاتی تھی۔حتیٰ کہ میں خوشبو کی چمک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی میں دیکھتی تھی۔ (۱۰۶۵)عَنْ نَّافِعٍ قَالَ :کَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا اسْتَجْمَرَ اسْتَجْمَرَ بِأُلُوَّۃٍ غَیْرِ مُطَرَّاۃٍ، وَبِکَافُوْرٍ یَطْرَحُہٗ مَعَ الْأُلُوَّۃِ، ثُمَّ قَالَ:ھٰکَذَا یَسْتَجْمِرُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔صحیح[3] نافع(تابعی)کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہا جب خوشبو کی دھونی لیتے تو بغیر آمیزش کے خوشبو والی لکڑی اور اس پر کافور دھونی لیتے تھے۔پھر فرماتے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کرتے تھے۔ (۱۰۶۶)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ أَحَبَّ الطِّیْبِ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم الْعُوْدُ۔[4]
Flag Counter