Maktaba Wahhabi

280 - 548
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا نے فرمایاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن کھڑے ہوئے پھر نماز پڑھائی۔آپ نے پہلے نماز پڑھی پھر خطبہ دیا۔جب آپ خطبے سے فارغ ہوئے تو عورتوں کے پاس آئے اور انھیں نصیحت کی۔آپ بلال رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے۔بلال رضی اللہ عنہ نے اپنی چادر بچھا رکھی تھی(اور)اس میں عورتیں صدقہ ڈال رہی تھیں۔ (۴۷۵)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَضَعُ رَأْسَہٗ فِيْ حِجْرِيْ، فَیَقْرَأُوَأَنَا حَائِضٌ۔صحیح[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں سر رکھ کر قرآن پڑھتے رہتے تھے حالانکہ میں حالت حیض میں ہوتی تھی۔ رسول ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم کی نیند (۴۷۶)عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِیْمٍ عَنْ عَمِّہٖ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّہٗ رَاٰی رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مُسْتَلْقِیًا فِی الْمَسْجِدِ، وَاضِعًا إِحْدٰی رِجْلَیْہِ عَلَی الْأُخْرٰی۔صحیح[2] سیدنا(عبداللہ بن زید بن عاصم الانصاری)عم عباد بن تمیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں لیٹے ہوئے دیکھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی۔ (۴۷۷)عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَہٗ وَضَعَ کَفَّہُ الْیُمْنٰی تَحْتَ خَدِّہِ الْیُمْنٰی وَقَالَ:(( رَبِّ قِنِيْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ))۔[3] سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سونا چاہتے تو اپنی دائیں ہتھیلی اپنے دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور فرماتے: اے میرے رب! مجھے اس دن کے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو زندہ کرے گا۔ (۴۷۸)عَنْ أَبِيْ قَتَادَۃَ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا عَرَّسَ بِلَیْلٍ اضْطَجَعَ عَلٰی شِقِّہِ الْأَیْمَنِ، وَإِذَا عَرَّسَ قُبَیْلَ الصُّبْحِ نَصَبَ ذِرَاعَہٗ، وَوَضَعَ رَأْسَہٗ عَلٰی کَفِّہٖ۔[4]
Flag Counter