Maktaba Wahhabi

139 - 548
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید(رنگ کے)تھے گویا آپ کو چاندی سے ڈھالا گیا تھا۔آپ(بہت)کم گھنگھریالے بالوں والے تھے۔ موئے(بال)مبارک (۱۶۶)عَن قَتَادَۃَ قَالَ:سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:کَانَ شَعْرُ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم رَجِلاً، لَیْسَ بِالسَّبْطِ وَلَا الْجَعْدِ بَیْنَ أُذُنَیْہِ وَعَاتِقِہٖ۔صحیح[1] سیدنا قتادہ(تابعی)نے کہا: میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال(بہت)کم گھونگھریالے تھے، نہ تو(بالکل)سیدھے بال تھے اور نہ گھونگھریالے۔آپ کے بال کانوں اور کندھوں کے درمیان تھے۔ (۱۶۷)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ شَعْرُ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِلٰی أَنْصَافِ أُذُنَیْہِ۔صحیح[2] سیدنا انس رضی اللہ عنہ(ہی)سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال، آدھے کانوں تک تھے۔ (۱۶۸)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مِنْ إِنَائٍ وَّاحِدٍ، وَلَہٗ شَعْرٌ فَوْقَ الْجُمَّۃِ وَدُوْنَ الْوَفْرَۃِ۔[3] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے نہاتے تھے۔آپ کے بال کندھوں سے اوپر اور کانوں سے نیچے تھے۔ (۱۶۹)عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:مَا رَأَیْتُ مِنْ ذِيْ لِمَّۃٍ أَحْسَنَ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَہٗ شَعْرٌ یَضْرِبُ مَنْکِبَیْہِ، بَعِیْدَ مَا بَیْنَ الْمَنْکِبَیْنِ، لَمْ یَکُنْ بِالْقَصِیْرِ وَلَا بِالطَّوِیْلِ۔صحیح[4] سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت، سر کے بالوں والا کوئی نہیں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کندھوں کو چھو رہے تھے۔آپ کے کندھے چوڑے تھے۔آپ نہ چھوٹے قد کے تھے اور نہ لمبے قد کے۔(درمیانے قد کے تھے)
Flag Counter