Maktaba Wahhabi

379 - 548
باب6: پیکر ِ حسن و جمال صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس پیغمبر عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس مبارک (۷۴۱)عَنْ أَنَسٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:قُلْتُ:اَيُّ لِبَاسٍ کَانَ أَحَبَّ أَوْ أَعْجَبَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ؟ قَالَ الْحِبَرَۃُ۔صحیح[1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے قتادہ(تابعی رحمہ اللہ)نے پوچھا کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو(چادروں میں سے)کون سا لباس زیادہ پسند تھا؟(تو)انہوں نے فرمایا: دھاری دار لمبی چادر۔ (۷۴۲)عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ:کَانَ أَحَبُّ الثِّیَابِ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم الْقَمِیْصَ۔[2] سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قمیص کا کپڑا سب سے زیادہ پسند تھا۔ (۷۴۳)عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ عَنْ أَبِیْہِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:أَتَیْتُ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ رَھْطٍ مِنْ مُزَیْنَۃَ، فَبَایَعُوْہُ وَإِنَّہٗ لَمُطْلَقُ الْاَزْرَارِ، فَأَدْخَلْتُ یَدِيْ فِيْ جَیْبِ قَمِیْصِہٖ فَمَسِسْتُ الْخَاتَمَ، فَمَا رَأَیْتُ مُعَاوِیَۃَ وَلَا ابْنَہٗ قَطُّ فِيْ شِتَائٍ وَلَا حَرٍّ إِلاَّ مُطْلَقُ أَزْرَارِھِمَا۔[3] سیدنا قرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں مزینہ(قبیلے)کی ایک جماعت کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔انہوں نے(اور میں نے)آپ کی بیعت کی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کے بٹن کھلے ہوئے تھے۔میں نے آپ کی قمیص کے گریبان میں ہاتھ داخل کرکے مہر نبوت کو چھولیا۔
Flag Counter