Maktaba Wahhabi

487 - 548
بالوں میں کنگھی اور تیل (۱۰۷۲)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَأَنَا حَائِضٌ۔صحیح[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حائضہ ہونے کے باوجود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کرتی تھی۔ (۱۰۷۳)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُکْثِرُ دَھْنَ رَأْسِہٖ وَتَسْرِیْحُ لِحْیَتِہٖ، وَیُکْثِرُ الْقِنَاعَ، کَانَ ثَوْبَہٗ ثَوْبُ زَیَّاتٍ۔[2] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر میں اور داڑھی میں کثرت سے تیل لگاتے تھے اور بہت زیادہ سر ڈھانپا کرتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا ایسا تھا جیسے تیل بیچنے والے کا کپڑا ہوتا ہے۔ (۱۰۷۴)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُکْثِرُ تَسْرِیْحَ رَأْسِہٖ وَلِحْیَتِہٖ بِالْمَائِ، ثُمَّ یَتَقَنَّعُ کَأَنَّ ثَوْبَہٗ ثَوْبُ زَیَّاتٍ۔[3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سر اور داڑھی(کے بالوں)میں پانی لگاتے پھر سر ڈھانپ لیتے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا ایسا ہوتا تھا جیسے تیل بیچنے والے کا کپڑا ہوتا ہے۔ (۱۰۷۵)عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَدْ شَمِطَ مُقَدَّمُ رَأْسِہٖ وَلِحْیَتِہٖ، وَکَانَ إِذَا مَشَطَ مُقَدَّمَ رَأْسِہٖ وَادَّھَنَّ لَمْ یُرَیْنَ۔[4] سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر(مبارک)کے اگلے حصے اور داڑھی کے(چند)بال سفید ہوئے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب تیل اور کنگھی کرتے تو یہ بال نظر نہیں آتے تھے۔ (۱۰۷۶)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَغْسِلُ رَأْسَہٗ بِالسِّدْرِ، وَیَدَّھِنُ بِالْکَاذِيْ۔[5]
Flag Counter