Maktaba Wahhabi

363 - 548
ہم نے کہا: نہیں' آپؐ نے فرمایا: تو(پھر)میں روزے سے ہوں۔ پھر ایک دوسرے دن تشریف لائے تو ہم نے کہا: یارسول اللہؐ! ہمیں تحفے میں حلوہ بھیجا گیا ہے تو آپ نے فرمایا: مجھے دکھاؤ میں نے تو آج روزہ رکھا تھا پھر آپ نے(روزہ افطار کرتے ہوئے)اسے کھالیا۔ اعتکاف مبارک (٧٠٥)عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم :أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَعْتَکِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ، حَتّٰی تَوَفَّاہُ اللّٰہُ، ثُمَّ اعْتَکَفَ اَزْوَاجُہ، مِنْ بَعْدِہٖ۔صحیح [1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخر ی عشرے میں اعتکاف کرتے تھے حتیٰ کہ اللہ نے آپ کی روح قبض کرلی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی بیویو ں نے اعتکاف کیا۔ (٧٠٦)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُجَاوِرُ فِی الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، وَیَقُوْلُ :(( تَحَرَّوْا لَیْلَۃَ الْقَدْرِ فِی الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَّمَضَانَ))۔صحیح [2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ رمضان کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کو تلاش کرو۔ (٧٠٧)عَنْ عَائِشَۃَ أَ نَّہَا قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا اعْتَکَفَ أَدْنٰی إِلَيَّ رَأْسَہ،، فَأُرَجِّلُہ، وَکَانَ لَا یَدْخُلُ الْبَیْتَ إِلاَّ لِحَاجَۃِ الْإِنْسَانِ۔صحیح [3] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کرتے تو اپنا سر(مسجد سے باہر نکال کر)میرے قریب کرتے میں اس میں کنگھی کرتی۔آپ(صرف)انسانی ضرورت(قضائے حاجت)کے لیے ہی گھر میں داخل ہوتے تھے۔ (٧٠٨)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ؛ شَدَّ مِیْزَرَہ،، وَأَحْيٰ لَیْلَہ،، وَأَیْقَظَ أَھْلَہ۔صحیح [4]
Flag Counter