Maktaba Wahhabi

399 - 548
(۸۱۰)عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَتَخَتَّمُ فِيْ یَمِیْنِہٖ۔[1] سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔ (۸۱۱)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَتَخَتَّمُ فِيْ یَمِیْنِہٖ، وَیَجْعَلُ فَصَّہٗ فِيْ بَاطِنِ کَفِّہٖ۔[2] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے اور اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کی نچلی طرف رکھتے تھے۔ (۸۱۲)عَنِ ابْنِ عُمَرَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَتَخَتَّمُ فِيْ یَمِیْنِہٖ، ثُمَّ إِنَّہٗ حَوَّلَہٗ فِيْ یَسَارِہٖ۔[3] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بائیں ہاتھ میں پہننا شروع کردیا۔ (۸۱۳)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ خَاتَمُ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ ھٰذِہٖ، وَأَشَارَ إِلٰی خِنْصَرِہٖ مِنْ یَدِہِ الْیُسْرٰی۔صحیح[4] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی اس(ہاتھ)میں ہوتی تھی انھوں نے اپنے بائیں ہاتھ کی چھنگلیا کی طرف اشارہ کیا۔ (۸۱۴)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ خَاتَمُ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ خِنْصَرِہِ الْیُسْرٰی۔[5] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بائیں ہاتھ کی چھنگلیا(چھوٹی انگلی)میں انگوٹھی پہنتے تھے۔ (۸۱۵)عَنِ ابْنِ عُمَرَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَتَخَتَّمُ فِيْ یَسَارِہٖ، وَکَانَ فَصُّہٗ فِيْ بَاطِنِ کَفِّہٖ۔وَرَوَی ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ عَبْدِالْعَزِیْزِ بِہٰذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ:کَانَ یَتَخَتَّمُ فِيْ یَمِیْنِہٖ۔[6]
Flag Counter