Maktaba Wahhabi

397 - 548
نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لکھا ہوا تھا۔میں گویا اس کی سفیدی آپ کے ہاتھ میں دیکھ رہا ہوں۔ (۸۰۲)عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:اتَّخَذَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خَاتَمًا مِّنْ ذَھَبٍ ، ثُمَّ أَلْقَاہُ، ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِّنْ وَرِقٍ، وَنَقَشَ فِیْہِ مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، وَقَالَ :(( لَا یَنْقُشَنَّ أَحَدٌ عَلٰی نَقْشِ خَاتَمِيْ ھٰذَا))، وَکَانَ إِذَا لَبِسَہٗ جَعَلَ فَصَّہٗ مِمَّا یَلِيْ بَطْنَ کَفِّہٖ، وَھُوَ الَّذِيْ سَقَطَ مِنْ مُعَیْقِیْبٍ فِيْ بِئْرِ أَرِیْسٍ۔صحیح[1] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی پھر آپ نے اسے پھینک دیا اور چاندی کی انگوٹھی بنوائی۔اس میں آپ نے محمد رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم)لکھوایا اور فرمایا: جس طرح میں نے(محمد رسول اللہ)لکھوایا ہے اس طرح کوئی بھی نہ لکھوائے۔آپ جب اسے پہنتے تو اس کے سر والا حصہ اپنی ہتھیلی کی طرف کرتے تھے یہ وہی انگشتری ہے جو معیقیب رضی اللہ عنہ سے اریس والے کنویں میں گر گئی تھی۔ (۸۰۳)عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اتَّخَذَ خَاتَمًا مِّنْ فِضَّۃٍ، وَکَانَ یَخْتِمُ بِہٖ وَلَا یَلْبَسُہٗ۔[2] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند ی کی ایک انگوٹھی بنائی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ(اپنے خطوں وغیرہ پر)مہر لگایا کرتے اور اسے پہنا نہیں کرتے تھے۔ (۸۰۴)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّہٗ رَاٰی فِيْ یَدِ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ یَوْمًا وَاحِدًا، ثُمَّ إِنَّ النَّاسَ اصْطَنَعُوا الْخَوَاتِیْمَ وَلَبِسُوْھَا، فَطَرَحَ النَّبِيُّ ا خَاتَمَہٗ، وَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِیْمَھُمْ۔[3] سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انھوں نے صرف ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں چاندی کی انگوٹھی دیکھی۔پھر لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں بنا کر پہن لیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگوٹھی پھینک دی اور لوگوں نے(بھی)اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ (۸۰۵)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ النَّبِيَّ ا کَانَ خَاتَمُہٗ مِنْ فِضَّۃٍ، وَکَانَ فَصُّہٗ مِنْہُ۔صحیح[4]
Flag Counter