عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴾ [المائدۃ73]
’’بلاشبہ یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے کہا بے شک اللہ تین میں سے تیسرا ہے، حالانکہ کوئی بھی معبود نہیں مگر ایک معبود، اور اگر وہ اس سے باز نہ آئے جو وہ کہتے ہیں تو یقینا ان میں سے جن لوگوں نے کفر کیا انھیں ضرور درد ناک عذاب پہنچے گا۔‘‘
توحید الوہیت :کے متعلق اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَ قَالَ اللّٰہُ لَا تَتَّخِذُوْٓا اِلٰہَیْنِ اثْنَیْنِ اِنَّمَا ہُوَ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَاِیَّایَ فَارْہَبُوْنِ﴾ [ النحل 51]
’’اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم دو معبود مت بنائو، بیشک وہ تو صرف ایک ہی معبود ہے، پس تم مجھ ہی سے ڈرو۔‘‘
اس آیت کریمہ کی تفسیر میں امام المفسرین حضرت امام طبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’إلھاً واحداً‘‘سے مراد یہ ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص کے ساتھ عبادت کی جائے اور ربوبیت میں بھی اللہ تعالیٰ کو اکیلا مانا جائے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا جائے۔ اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی دوسرے کو اپنا رب بنایا جائے۔‘‘
[جامع البیان لابن جریر الطبری 1/562، تفسیر القرآن العظیم لابن کثیر 1/192]۔
توحید اسماء و صفات: کے متعلق اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَ اِلٰہُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ﴾ [البقر163]
’’اور تمھارا معبود برحق ایک ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ بے حد رحم کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔‘‘
توحیدربوبیت:.... پیداکرنے اور پالنے میں اور نفع و نقصان دینے میں بھی اللہ تعالیٰ اکیلے ہیں ان کا کوئی شریک نہیں ۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
|