Maktaba Wahhabi

مقالات توحید

مؤلف: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 2014

’’میری قربت کے لیے بندہ جو بھی اعمال کرتاہے ان میں سے فرائض مجھے زیادہ پسند ہیں ۔‘‘ علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’ جن اُمور کے انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے، ان پر عمل پیرا ہونا اور جن سے روکا گیا ہے اُن کو ترک کر دینے کا نام عبادت ہے۔‘‘ عبادت کا معنی یہ بھی لکھا گیاہے کہ:غایت درجہ کا خشوع وخضوع اور تعظیم کا نام ہے ۔یہ عبادت اور بندگی صرف اس ہستی کی ہو سکتی ہے جسے تمام اسباب سے بالاتر کلی اختیار اور تصرف اور ملکیت و حاکمیت حاصل ہو۔ جس کی طرف بندہ ہر وقت اور ہر چیز میں محتاج ہو۔ اور وہ کلی طور پر غنی اور بے نیاز ہو۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ((اَلْعِبَادَۃُ عِبَارَۃٌ عَنِ الْإِعْتِقَادِ وَالشَّعُورِ بَأَنَّ لِلِمَعْبُوْدِ سُلْطَۃٌ غَیْبِیْیَۃٌ ( فِی الْعِلْمِ وَالتَّصَرَفِ)فَوْقَ الأَسْبَابِ یَقْدِرُ بِہَا عَلَی النَّفْعِ وَالضَّرِ،فَکُلُّ دُعَائٍ وَّثَنَائٍ وَّتَعْظِیْمٍ یُّنْشَائُ مِنْ ہَذَا الإِعْتِقَادِ فَہِيَ عِبَادَۃٌ۔)) [مدارج السالکین 1/40]۔ ’’ یہ اعتقاد اور شعور کہ ہمارے حالات جاننے ،اور ان میں بااختیار خود تصرف کرنے میں ہمارے معبود(اللہ جل شانہ) کا ما فوق الأسباب غیبی قبضہ ہے ۔اور اسی اعتقاد کے تحت اپنے معبود کو پکارا جائے ، اور اس کی حمد وثنا کی جائے ،نذر ونیاز اور رکوع اور سجود سے اس کی تعظیم بجا لائی جائے ،تو یہ سب کچھ عبادت ہے۔‘‘ اس اعتقاد کے تحت وضو کرنا، نماز پڑھنا، چل کر مسجد آنا ،تمام چیزیں عبادت میں داخل ہیں ۔ اور معاذ اللہ اگریہی اعتقاد کسی پیر فقیر ، یا نبی ولی کے متعلق رکھا جائے، اسکے سامنے دو زانو ہو کر بیٹھاجائے، اس کی قبر کو بوسہ دیا جائے ، قبرپر مٹھائی وغیرہ تقسیم کی جائے ، اس کے نام پر صدقہ و خیرات کیا جائے، اور اس عقیدہ کے تحت زندہ پیر کے ہاتھوں یا پاؤں کو بوسہ دیا جائے۔ تو یہ غیر اللہ یعنی اس پیر کی عبادت ہوگی۔بعض علمائے کرام رحمہم اللہ نے لکھا ہے:
x
صفحہعنوان
9لہ دعوۃ الحق
15پہلا مقالہ : اسلام؛ ایمان اور احسان
17اسلام کا لغوی اور شرعی معنی:
19اسلام بلحاظ عموم و خصوص:
20ایمان
20ایمان کا لغوی اور شرعی معنی:
26احسان
26احسان کامعنی:
26احسان کی اقسام:
27خلاصہ کلام:
29دوسرا مقالہ: مقصد تخلیق انسانیت
30اﷲ تعالیٰ کا بندوں پرحق:
32تیسرامقالہ: عبادت کی اقسام و مفہوم
32عبادت لغت میں :
32عبادت شرع میں :
34عبادت کے ارکان :
35عبادت کی اقسام
36عبادت کے کام
36محبت اور اس کی اقسام:
38اللہ تعالیٰ کی محبت پانے کے اسباب:
40خوف
40خوف کی اقسام :
43خلاصہ کلام:
44امید
44امید کی اقسام :
46توکل
46توکل کی اقسام:
49دعا
51چوتھامقالہ: توحید کا معنی؛فوائد اور اقسام
51توحید کا لغوی اور اصطلاحی معنی:
51توحید کا شرعی معنی:
52لفظ توحید قرآن میں :
54کلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں توحید:
57توحید کی اہمیت اور فضائل
62توحیدکے فوائد:
64پانچواں مقالہ : لاإلہ إلا اللّٰہ کامعنی و مفہوم
65کلمہ کے ارکان:
67لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تشریح:
68لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی شروط
71کلمہ طیبہ کا جز دوم:
73وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ کی وضاحت:
75چھٹا مقالہ : ردِّ شرک
75شرک کیا ہے ؟
78شرک میں واقع ہونے کی وجوہات:
80شرک کی تاریخ
82ساتواں مقالہ: شرک کا معنی اور اس کی اقسام
82شرک کا معنی :
82شرک کی اقسام:
82شرک کی بعض صورتیں :
87آٹھواں مقالہ : شرک اکبر کی اقسام
87أ: عبادت میں شرک :
87ب: روز مرہ کے کاموں میں شرک:
88ج: دعا [پکارو استمداد] میں شرک:
92د : محبت میں شرک: .
92شرک سے بچنے کی مفیددعا:
93شرک کے نقصانات:
95نوواں مقالہ : بعض شرکیہ امور پرردّ
95۱: غیراللہ کی عبادت بجا لانا:
95۲:غیراللہ کے نام پر ذبح کرنا:
99۳:غیراللہ کے نام کی دہائی دینا:
100۴:غیراللہ کی نذر:
101نذر کب شرک ہوگی؟
102۵:غیراللہ سے مانگنا اوردعا کرنا:
106۶:غیراللہ کی قسم کھانا:
107۷:شرکیہ الفاظ:
108۸: تعویذ گنڈہ لٹکانا:
110۹:جھاڑپھونک اوردم:
112۱۰: علم غیب کادعویٰ کرنا:
112غیب کی خبریں بتانے والوں کی اقسام :
113۱۱: ہتھیلیاں پڑھنا:
113۱۲: جادو:
116۱۳: کہانت:
116۱۴: بد شگونی لینا:
117بد شگونی لینے والے کے احوال :
118بد شگونی اور نیک فال میں فرق:
118۱۵: نجوم:
120۱۶:تبرک:
120تبرک کی اقسام:
121۱۷۔شفاعت :
124ایک مفید بحث:
127ایک الزام اور اس کا جواب:
129اللہ تعالیٰ کے اذن و اختیار کی پابندی کیوں ہے؟
130۱۸۔توسل:
130وسیلہ کا معنی قرآن میں :
131وسیلہ کی اقسام :
131۱۔وسیلہ کونیہ:
131۲۔ وسیلہ شرعیہ:
133۱۔ مشروع وسیلہ کی اقسام:
133۲۔ ممنوع وسیلہ کی اقسام :
134۱۹: قبروں کی مجاوری:
135قبروں کی زیارت کے احکام ۱۔ شرعی زیارت:
135۲۔ شرکیہ زیارت:
137دسواں مقالہ : شرک کی قباحت اورسزا
137مشرک بڑا ظالم ہے:
140مشرک کی سزائیں :
149گیارھواں مقالہ : مشرکین کے شبہات پر ردّ
150مخلوق سے دعا اور ان کی عبادت پر مشرکین کے شبہات اوراللہ تعالیٰ کا ردّ:
159بارھواں مقالہ: طاغوت کا انکار
159طاغوت:
160طاغوت کے انکار کا وجوب:
160طاغوت کے انکار کا طریقہ:
161بڑے طاغوت:
163تیرھواں مقالہ : اولیاء اللہ
163اولیاء اللہ کی پہچان :
165کوئی اﷲ تعالیٰ کا ولی کیسے بن سکتاہے؟
166۱۔ اطاعت الٰہی:
167۲۔اللہ والوں سے اللہ کے لیے محبت :
168خلاصہ کلام
170اولیاء اللہ سے محبت فرض ہے
172اولیاء اللہ کی فضیلت
173اولیاء اللہ کی شان میں غلو:
174اولیاء وصالحین کی عبادت اور مشرکین کے شبہات پر اللہ تعالیٰ کا ردّ:
179خلاصہ کلام:
191مزید وضاحت
Flag Counter