Maktaba Wahhabi

مقالات توحید

مؤلف: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 2014

143
نے کہااے جبریل : ’’ اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو اور زنا بھی کیا ہو ؟ اس نے فرمایا : ہاں ۔ [حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ] میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ’’ اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو اور زنا بھی کیا ہو؟۔ آپ نے فرمایا :’’ ہاں ۔‘‘ میں نے پھر دوبارہ پوچھا: ’’ اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو اور زنا بھی کیا ہو؟۔ آپ نے فرمایا :’’ ہاں ؛ اگرچہ اس نے شراب بھی پی ہو۔‘‘ تیسری سزا:....مشرک انسان پراللہ تعالیٰ نے جنت کو حرام کردیا ہے۔اللہ تعالیٰ مشرک کو جہنم میں داخل کرے گا اور اس کے ساتھ کفار والا سلوک کیا جائے گا۔فرمان الٰہی ہے: ﴿اِنَّہٗ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَ مَاْوٰاہُ النَّارُ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ﴾ [المائدۃ72]۔ ’’ یقین مانو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور گنہگاروں کا مددگارکوئی نہیں ہوگا۔‘‘ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جو کوئی اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو تو وہ جہنم کی آگ میں داخل ہوگا ۔‘‘ [رواہ البخاری ] حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے : ’’ جو کوئی اس حال میں مریگا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا اور جو کوئی اس حال میں مرا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہو ، وہ جہنم میں داخل ہوگا ۔‘‘[رواہ مسلم] چوتھی سزا:.... اہل ایمان توحید پرست لوگوں کو ان کے اعمال کم ہونے یا گناہ زیادہ ہونے پر دوسرے اہل ایمان کی شفاعت کام آئے گی اور وہ جہنم کے عذاب سے بچ جائیں گے جب کہ مشرک انسان کو [قیامت میں ] کسی سفارش کرنے والی کی سفارش کوئی کام
x
صفحہعنوان
9لہ دعوۃ الحق
15پہلا مقالہ : اسلام؛ ایمان اور احسان
17اسلام کا لغوی اور شرعی معنی:
19اسلام بلحاظ عموم و خصوص:
20ایمان
20ایمان کا لغوی اور شرعی معنی:
26احسان
26احسان کامعنی:
26احسان کی اقسام:
27خلاصہ کلام:
29دوسرا مقالہ: مقصد تخلیق انسانیت
30اﷲ تعالیٰ کا بندوں پرحق:
32تیسرامقالہ: عبادت کی اقسام و مفہوم
32عبادت لغت میں :
32عبادت شرع میں :
34عبادت کے ارکان :
35عبادت کی اقسام
36عبادت کے کام
36محبت اور اس کی اقسام:
38اللہ تعالیٰ کی محبت پانے کے اسباب:
40خوف
40خوف کی اقسام :
43خلاصہ کلام:
44امید
44امید کی اقسام :
46توکل
46توکل کی اقسام:
49دعا
51چوتھامقالہ: توحید کا معنی؛فوائد اور اقسام
51توحید کا لغوی اور اصطلاحی معنی:
51توحید کا شرعی معنی:
52لفظ توحید قرآن میں :
54کلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں توحید:
57توحید کی اہمیت اور فضائل
62توحیدکے فوائد:
64پانچواں مقالہ : لاإلہ إلا اللّٰہ کامعنی و مفہوم
65کلمہ کے ارکان:
67لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تشریح:
68لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی شروط
71کلمہ طیبہ کا جز دوم:
73وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ کی وضاحت:
75چھٹا مقالہ : ردِّ شرک
75شرک کیا ہے ؟
78شرک میں واقع ہونے کی وجوہات:
80شرک کی تاریخ
82ساتواں مقالہ: شرک کا معنی اور اس کی اقسام
82شرک کا معنی :
82شرک کی اقسام:
82شرک کی بعض صورتیں :
87آٹھواں مقالہ : شرک اکبر کی اقسام
87أ: عبادت میں شرک :
87ب: روز مرہ کے کاموں میں شرک:
88ج: دعا [پکارو استمداد] میں شرک:
92د : محبت میں شرک: .
92شرک سے بچنے کی مفیددعا:
93شرک کے نقصانات:
95نوواں مقالہ : بعض شرکیہ امور پرردّ
95۱: غیراللہ کی عبادت بجا لانا:
95۲:غیراللہ کے نام پر ذبح کرنا:
99۳:غیراللہ کے نام کی دہائی دینا:
100۴:غیراللہ کی نذر:
101نذر کب شرک ہوگی؟
102۵:غیراللہ سے مانگنا اوردعا کرنا:
106۶:غیراللہ کی قسم کھانا:
107۷:شرکیہ الفاظ:
108۸: تعویذ گنڈہ لٹکانا:
110۹:جھاڑپھونک اوردم:
112۱۰: علم غیب کادعویٰ کرنا:
112غیب کی خبریں بتانے والوں کی اقسام :
113۱۱: ہتھیلیاں پڑھنا:
113۱۲: جادو:
116۱۳: کہانت:
116۱۴: بد شگونی لینا:
117بد شگونی لینے والے کے احوال :
118بد شگونی اور نیک فال میں فرق:
118۱۵: نجوم:
120۱۶:تبرک:
120تبرک کی اقسام:
121۱۷۔شفاعت :
124ایک مفید بحث:
127ایک الزام اور اس کا جواب:
129اللہ تعالیٰ کے اذن و اختیار کی پابندی کیوں ہے؟
130۱۸۔توسل:
130وسیلہ کا معنی قرآن میں :
131وسیلہ کی اقسام :
131۱۔وسیلہ کونیہ:
131۲۔ وسیلہ شرعیہ:
133۱۔ مشروع وسیلہ کی اقسام:
133۲۔ ممنوع وسیلہ کی اقسام :
134۱۹: قبروں کی مجاوری:
135قبروں کی زیارت کے احکام ۱۔ شرعی زیارت:
135۲۔ شرکیہ زیارت:
137دسواں مقالہ : شرک کی قباحت اورسزا
137مشرک بڑا ظالم ہے:
140مشرک کی سزائیں :
149گیارھواں مقالہ : مشرکین کے شبہات پر ردّ
150مخلوق سے دعا اور ان کی عبادت پر مشرکین کے شبہات اوراللہ تعالیٰ کا ردّ:
159بارھواں مقالہ: طاغوت کا انکار
159طاغوت:
160طاغوت کے انکار کا وجوب:
160طاغوت کے انکار کا طریقہ:
161بڑے طاغوت:
163تیرھواں مقالہ : اولیاء اللہ
163اولیاء اللہ کی پہچان :
165کوئی اﷲ تعالیٰ کا ولی کیسے بن سکتاہے؟
166۱۔ اطاعت الٰہی:
167۲۔اللہ والوں سے اللہ کے لیے محبت :
168خلاصہ کلام
170اولیاء اللہ سے محبت فرض ہے
172اولیاء اللہ کی فضیلت
173اولیاء اللہ کی شان میں غلو:
174اولیاء وصالحین کی عبادت اور مشرکین کے شبہات پر اللہ تعالیٰ کا ردّ:
179خلاصہ کلام:
191مزید وضاحت
Flag Counter