Maktaba Wahhabi

مقالات توحید

مؤلف: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 2014

سہل ہونے لگی۔اور آج بھی اس بات کی ضرورت ہے کہ ان ہی اسلاف کے راستہ پر چلتے ہوئے انبیائے کرام علیہم السلام و الا منہج اپنایا جائے اور لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی توحید کی دعوت دی جائے۔ تاکہ لوگوں کو مخلوق کی بندگی سے نکال کر خالق کی بندگی میں دیا جائے ؛ اور دینی احساس و شعور کو اس طرح سے لوگوں کے دلوں میں جاگزین کیا جائے کہ وہ دین کو مجبوری نہیں بلکہ اپنی اہم ترین ضرورت سمجھ کر اپنائیں اور اس دعوت کودوسروں میں بھی عام کردیں ۔ اور لوگوں کے ذہنوں سے شکوک و شبہات کا ازالہ کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ہر دور میں اہل توحید علماء نے اپنی کوششیں بروئے کار لائی ہیں اور اپنی جانوں تک کے نذرانے اس راہ میں پیش کیے ہیں ۔ اوریہ سلسلہ رکنے والا نہیں ؛بلکہ یہ کاروان توحید جاری و سا ری رہے گا اور اہل اللہ رسم وفا کو یونہی نبھاتے رہیں گے۔ان شاء اللہ تعالیٰ ہم نے بھی اس میثاق کو اپنے سامنے رکھاہے جو روز ازل سے اللہ تعالیٰ نے اہل علم سے لیا تھا کہ وہ حق بات کوبیان کرتے رہیں گے اور اسے چھپائیں گے نہیں ؛ اور دین کی دعوت بلا خوف ملامت دیتے رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس عہد کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ زیر نظر کتاب مقالات توحیدکی اصل بنیاد وہ پمفلٹ ہیں جو کہ چار لاکھ کی تعداد میں چھپ کر حرمین شریفین میں تقسیم ہوئے۔ پھر بعض بھائیوں نے اچھی خاصی تعداد میں بہاولپور یہ پمفلٹ سے شائع کیے ۔ اس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لاہور سے شائع ہوئے ۔باقی کتنے لوگوں نے کہاں کہاں ان کی اشاعت کی ہوگی اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں ۔ بہر حال اللہ تعالیٰ سے دعا دعا ہے کہ ان تمام حضرات کو اجر عظیم عطافرمائیں ؛ آمین۔ میں نے ان تمام پمفلٹس کو یکجا کرکے ان میں ضروری ترمیم بھی کی اور بہت کچھ ان کے ساتھ اضافہ بھی کیا۔ اور اب یہ مواد کتابی شکل میں پیش خدمت ہے۔ یہ مواد حسن ترتیب اور مضمون کی حسن پیش کش کے اعتبار سے کس قدر موزوں ہے؟ اس کا فیصلہ تو قارئین کریں گے۔ لیکن میں نے یہ کوشش کی ہے کہ ہر بات دلیل کے ساتھ پیش کی جائے اور دلیل بھی اللہ کی کتاب اور پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح سنت سے ہو۔ براہ راست کسی کو مخاطب کرنے
x
صفحہعنوان
9لہ دعوۃ الحق
15پہلا مقالہ : اسلام؛ ایمان اور احسان
17اسلام کا لغوی اور شرعی معنی:
19اسلام بلحاظ عموم و خصوص:
20ایمان
20ایمان کا لغوی اور شرعی معنی:
26احسان
26احسان کامعنی:
26احسان کی اقسام:
27خلاصہ کلام:
29دوسرا مقالہ: مقصد تخلیق انسانیت
30اﷲ تعالیٰ کا بندوں پرحق:
32تیسرامقالہ: عبادت کی اقسام و مفہوم
32عبادت لغت میں :
32عبادت شرع میں :
34عبادت کے ارکان :
35عبادت کی اقسام
36عبادت کے کام
36محبت اور اس کی اقسام:
38اللہ تعالیٰ کی محبت پانے کے اسباب:
40خوف
40خوف کی اقسام :
43خلاصہ کلام:
44امید
44امید کی اقسام :
46توکل
46توکل کی اقسام:
49دعا
51چوتھامقالہ: توحید کا معنی؛فوائد اور اقسام
51توحید کا لغوی اور اصطلاحی معنی:
51توحید کا شرعی معنی:
52لفظ توحید قرآن میں :
54کلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں توحید:
57توحید کی اہمیت اور فضائل
62توحیدکے فوائد:
64پانچواں مقالہ : لاإلہ إلا اللّٰہ کامعنی و مفہوم
65کلمہ کے ارکان:
67لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تشریح:
68لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی شروط
71کلمہ طیبہ کا جز دوم:
73وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ کی وضاحت:
75چھٹا مقالہ : ردِّ شرک
75شرک کیا ہے ؟
78شرک میں واقع ہونے کی وجوہات:
80شرک کی تاریخ
82ساتواں مقالہ: شرک کا معنی اور اس کی اقسام
82شرک کا معنی :
82شرک کی اقسام:
82شرک کی بعض صورتیں :
87آٹھواں مقالہ : شرک اکبر کی اقسام
87أ: عبادت میں شرک :
87ب: روز مرہ کے کاموں میں شرک:
88ج: دعا [پکارو استمداد] میں شرک:
92د : محبت میں شرک: .
92شرک سے بچنے کی مفیددعا:
93شرک کے نقصانات:
95نوواں مقالہ : بعض شرکیہ امور پرردّ
95۱: غیراللہ کی عبادت بجا لانا:
95۲:غیراللہ کے نام پر ذبح کرنا:
99۳:غیراللہ کے نام کی دہائی دینا:
100۴:غیراللہ کی نذر:
101نذر کب شرک ہوگی؟
102۵:غیراللہ سے مانگنا اوردعا کرنا:
106۶:غیراللہ کی قسم کھانا:
107۷:شرکیہ الفاظ:
108۸: تعویذ گنڈہ لٹکانا:
110۹:جھاڑپھونک اوردم:
112۱۰: علم غیب کادعویٰ کرنا:
112غیب کی خبریں بتانے والوں کی اقسام :
113۱۱: ہتھیلیاں پڑھنا:
113۱۲: جادو:
116۱۳: کہانت:
116۱۴: بد شگونی لینا:
117بد شگونی لینے والے کے احوال :
118بد شگونی اور نیک فال میں فرق:
118۱۵: نجوم:
120۱۶:تبرک:
120تبرک کی اقسام:
121۱۷۔شفاعت :
124ایک مفید بحث:
127ایک الزام اور اس کا جواب:
129اللہ تعالیٰ کے اذن و اختیار کی پابندی کیوں ہے؟
130۱۸۔توسل:
130وسیلہ کا معنی قرآن میں :
131وسیلہ کی اقسام :
131۱۔وسیلہ کونیہ:
131۲۔ وسیلہ شرعیہ:
133۱۔ مشروع وسیلہ کی اقسام:
133۲۔ ممنوع وسیلہ کی اقسام :
134۱۹: قبروں کی مجاوری:
135قبروں کی زیارت کے احکام ۱۔ شرعی زیارت:
135۲۔ شرکیہ زیارت:
137دسواں مقالہ : شرک کی قباحت اورسزا
137مشرک بڑا ظالم ہے:
140مشرک کی سزائیں :
149گیارھواں مقالہ : مشرکین کے شبہات پر ردّ
150مخلوق سے دعا اور ان کی عبادت پر مشرکین کے شبہات اوراللہ تعالیٰ کا ردّ:
159بارھواں مقالہ: طاغوت کا انکار
159طاغوت:
160طاغوت کے انکار کا وجوب:
160طاغوت کے انکار کا طریقہ:
161بڑے طاغوت:
163تیرھواں مقالہ : اولیاء اللہ
163اولیاء اللہ کی پہچان :
165کوئی اﷲ تعالیٰ کا ولی کیسے بن سکتاہے؟
166۱۔ اطاعت الٰہی:
167۲۔اللہ والوں سے اللہ کے لیے محبت :
168خلاصہ کلام
170اولیاء اللہ سے محبت فرض ہے
172اولیاء اللہ کی فضیلت
173اولیاء اللہ کی شان میں غلو:
174اولیاء وصالحین کی عبادت اور مشرکین کے شبہات پر اللہ تعالیٰ کا ردّ:
179خلاصہ کلام:
191مزید وضاحت
Flag Counter