بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم
لہ دعوۃ الحق
اِنَّ الحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلَامُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلا ہَادِيَ لَہٗ، وَأَشْہَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔أَمَّا بَعْدُ :
قارئین کرام ! اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ :
توحید باری تعالیٰ ہی ایسا مسئلہ ہے جسے سمجھانے کے لیے تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی بعثت ہوئی، اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:
﴿ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ أُمَّۃٍ رَّسُوْلًا أَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ﴾ [النحل 36]
’’ہم نے ہر اُمت میں ایک رسول بھیج دیا اور اس کے ذریعہ سے سب کو خبردار کر دیا کہ اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو۔‘‘
اسی دعوت کو عام کرنے کے لیے کتابیں اورآسمانی صحیفے نازل ہوئے اور سب سے آخر میں سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آخری کتاب قرآن کریم نازل ہوا۔ جس کا مقصد وحید بھی یہی ہے کہ دعوتِ توحید کو پھیلایا اور عام کیا جائے تاکہ لوگوں کو مخلوق کی بندگی سے نکال کر اللہ تعالیٰ کی بندگی میں دیا جائے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿ہٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِہٖ وَ لِیَعْلَمُوْٓا اَنَّمَا ہُوَ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّکَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ﴾ [ابراہیم52]
|