Maktaba Wahhabi

22 - 377
لگاتے ہیں۔ ع یہ ہے گنبد کی صدا جیسی کہے ویسی سنے پہلی غلط بیانی اور دھوکا بازی راقم اثیم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اثر نقل کیا: ’’ انہ کان یأمر ویحب ان یقرأ خلف الامام ۔۔‘‘الحدیث کہ وہ ظہر و عصر میں مقتدی کو فاتحہ اوراس کے علاوہ بھی سورت پڑھنے کا حکم دیتے اور پسند فرماتے۔ اس کے متعلق جناب ڈیروی صاحب لکھتے ہیں: ’’اثری صاحب نے یہ اثر جن کتابوں کے حوالہ سے نقل کیا ان الفاظ کے ساتھ بعینہٖ کسی کتاب بھی میں موجود نہیں۔۔ اثری صاحب نے خیانت و تحریف کا ارتکاب کیا ۔ یہ ان کا آبائی پیشہ ہے اور اثری صاحب کے استاد مولانا گوندلوی نے بھی کان یامر ویحب نقل کیا ہے۔‘‘ (ایک نظر:ص ۹۰،۹۱) حالانکہ اس اثر کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ کی جزء القراء ۃ کا بھی حوالہ دیا گیاہے اور اس کے صفحہ ۸ پرکان یامر ویحب ہی کے الفاظ ہیں۔ امام یعقوب الفسوی نے بھی المعرفۃ والتاریخ (۱؍۴۱۹) میں اسے کان یامر ویحب کے الفاظ سے ذکر کیا ہے۔ بلکہ حنفی مکتب فکر کے نامور عالم علامہ النیموی نے بھی یہ اثر انہی الفاظ سے نقل کیا ہے۔ ان کے الفاظ ہیں: و منھا ما أخرجہ البخاری والدارقطنی عن علی بن ابی طالب انہ کان یأمر و یحب ان یقرأ خلف الامام ۔ ۔الخ (التعلیق الحسن:ص ۸۴ ط ملتان) غور کیجیے ، جزء القراء ۃ کے ساتھ سنن دارقطنی کا حوالہ بھی موجود اور الفاظ بھی یأمر و یحب واؤ عاطفہ کے ساتھ۔ اسی طرح جناب ڈیروی صاحب کے شیخ مکرم مولانا صفدر صاحب نے بھی احسن (ص ۱۴۲ ج ۲ طبع ۲، ص ۱۳۴ ج ۲ طبع ۵ ) میں بھی یہ روایت السنن الکبریٰ
Flag Counter