Maktaba Wahhabi

146 - 203
آج میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کو کامل کر دیا اورتم پر اپنا انعام بھرپورکردیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پررضامند ہوگیا۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ شَرَعُوا لَهُم مِّنَ الدِّينِ مَا لَمْ يَأْذَن بِهِ اللَّـهُ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۗ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴾ [1] کیا ان کیلئے ایسے شرکاء ہیں جنھوں نے اللہ کے دین میں اللہ کی فرمائی ہوئی چیزوں کے علاوہ احکام دین مقررکر دیئے ہیں ، اگر فیصلہ کے دن کا وعدہ نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ کر دیا جاتا، یقینا ظالموں کے لئے ہی دردناک عذاب ہے۔ رابعاً: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدعات سے بچنے اور دوررہنے کی تنبیہ کی ہے اور صراحت فرمادی ہے کہ ہر بدعت گمراہی اور بدعتی کے منہ پر دے ماری جانے والی (نا قابل قبول )ہے، چنانچہ صحیح بخاری ومسلم میں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter