Maktaba Wahhabi

71 - 360
بھی قربانی (ہمراہ) نہ لائیں تھیں ، انہوں نے بھی احرام کھول دیے۔‘‘ [1] ج: امام مسلم نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حج کے لیے تلبیہ پکارا۔ جب ہم مکہ پہنچے ،تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ، کہ ہم حج کے احرام کو ختم کر کے عمرے کے احرام میں تبدیل کر دیں۔ ہم پر یہ (حکم) گراں گزرا اور ہمارے سینے اس سے تنگ ہوئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا پتا چلا۔ ہمیں معلوم نہیں، کہ اس کی اطلاع آسمان سے آئی یا لوگوں کی جانب سے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَیُّہَا النَّاسُ! أَحِلُّوْا، فَلَوْلَا الْہَديُ الَّذِيْ مَعِيْ فَعَلْتُ کَمَا فَعَلْتُمْ۔‘‘ ’’اے لوگو! احرام کھول دو، اگر میرے ساتھ ہدی [2]نہ ہوتی ، تو میں بھی وہی کرتا، جو تم نے کیا ۔‘‘[3] انہوں [یعنی حضرت جابر رضی اللہ عنہ ]نے بیان کیا: ’’پس ہم نے احرام کھول دیے، یہاں تک کہ ہم نے عورتوں سے صحبت کی ، اور وہ کام کیے، جو احرام کی پابندیوں سے آزاد لوگ کرتے ہیں، یہاں تک کہ جب یوم الترویہ[4] تھا، تو ہم نے مکہ کو پیچھے چھوڑ کر (منی کی طرف روانہ ہوتے ہوئے) حج کا تلبیہ پکارا۔‘‘ [5]
Flag Counter