Maktaba Wahhabi

139 - 360
فدیہ کے واجب ہونے کے متعلق باب] امام ابن حبان نے اس پر درج ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [ذِکْرُ الْبِیَانِ بِأَنَّ الْمَرْئَ مُخَیَّرٌ فِيْ الْاِفْتِدَائِ بِمَا تَیَسَّرَ عَلَیْہِ مِنْ ہٰذِہِ الْاَشْیَائِ الثَلَاثِ] [1] [اس بات کا ذکر، کہ بے شک بندے کو ان تینوں چیزوں میں سے میسر آنے والی چیز کا فدیہ دینے کا اختیار ہے۔] ۲۳۔ حالتِ احرام میں موذی جانور مارنے کی اجازت: حج و عمرے کی آسانیوں میں سے احرام کی حالت میں موذی جانوروں کو مارنے کی اجازت بھی ہے اور ایسا کرنے پر کوئی دم لازم نہیں آتا۔ ذیل میں اس بارے میں دو حدیثیں ملاحظہ فرمائیے: ا: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ خَمْسٌ لَا جُنَاحَ عَلیٰ مَنْ قَتَلَہُنَّ فِي الْحَرَمِ وَالإحْرَامِ: الْفَأْرَۃُ ، وَالْعَقْرَبُ ، وَالْغُرَابُ ، وَالْحِدَأَۃُ ، وَالْکَلْبُ الْعُقُوْرُ۔‘‘ [2] ’’حرم اور احرام میں پانچ (جانوروں) کو قتل کرنے والے پر کوئی گناہ نہیں: چوہیا، بچھو، کوا، چیل اور باؤلا کتا۔‘‘
Flag Counter