Maktaba Wahhabi

105 - 360
۹۔ مشروط احرام باندھنا: حج و عمرہ کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے ، کہ محرم کسی بھی رکاوٹ کے اندیشے کے پیش نظر احرام باندھتے وقت یہ کہہ لے : ’’جہاں مجھے رکاوٹ پیش آئی، میں وہیں حلال ہو جاؤں گا۔‘‘ ایسی صورت حال پیدا ہونے پر اس کے لیے حلال ہونا جائز ہو گا اور اس کے ذمہ کچھ بھی نہ ہو گا۔ درج ذیل حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، تو انہوں نے عرض کیا: ’’ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّيْ أُرِیْدُ الْحَجَّ ، وَأَنَا شَاکِیَۃٌ۔‘‘ ’’یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! میرا حج کا ارادہ ہے ، (لیکن) میں بیمار ہوں۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ حُجِّی وَاشْتَرِطِيْ أَنَّ مَحِلِّيْ حَیْثُ حَبَسْتَنِيْ۔‘‘ [1] ’’حج کرو اور شرط کر لو ، کہ : جس جگہ آپ[یعنی اللہ تعالیٰ] مجھے روکیں گے ، وہی میرے حلال ہونے کی جگہ ہے۔‘‘ المسند کی روایت میں ہے:
Flag Counter