Maktaba Wahhabi

43 - 360
- ا - فرضیت حج سے متعلّقہ آسانیاں ۱۔استطاعت کے بغیر حج کا فرض نہ ہونا: اللہ تعالیٰ نے صرف انہی لوگوں پر حج فرض کیا ہے ، جو استطاعت رکھتے ہیں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَ لِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا} [1] [اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں پر یہ بات فرض ہے ، کہ اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھنے والے اس کا حج کریں۔] استطاعت میں شامل باتیں: ۱: اس کے پاس اخراجاتِ سفر اور سواری [یا سواری پر آنے جانے کا کرایہ] موجود ہو۔[2] ۲: راستے میں امن ہو، امن کے فقدان کی صورت میں بیت اللہ کی طرف جانے کی
Flag Counter