Maktaba Wahhabi

320 - 360
دَفْعِ نَسِیْکِہِ إِلٰی غَیْرِہٖ لِیَذْبَحَہَا أَوْ یَنْحَرَہَا] [1] [انسان کے اپنے ہاتھ سے قربانی کے جانور اور اونٹ کو ذبح کرنے کے مستحب ہونے اور انہیں کسی دوسرے کو ذبح کرنے کی خاطر دینے کے جواز کے متعلق باب] ب: دوسری حدیث کو امام بخاری نے الفاظ کے معمولی اختلاف کے ساتھ روایت کیا ہے اور اس پر درجِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ ذِبْحِ الرَّجُلِ الْبَقَرَ عَنْ نِسَائِہِ مِنْ غَیْرِ أَمْرِہِنَّ] [2] [کسی آدمی کے اپنی بیویوں کی طرف سے ان کے حکم کے بغیر گائے ذبح کرنے کے متعلق باب] گفتگو کا خلاصہ یہ ہے، کہ حج کی قربانی، حج کرنے والا خود کرے یا کسی دوسرے سے ذبح کروائے یا کوئی دوسرا خود ہی اس کی جانب سے کرے، شریعت میں اس بارے میں کوئی پابندی نہیں۔ ۱۱: حج کی قربانی کا گوشت کھانے اور ہمراہ لے جانے کی اجازت: حج کی قربانی کے حوالے سے ایک سہولت یہ ہے، کہ اس کا گوشت صدقہ کرنے کے ساتھ ساتھ خود کھانے اور واپسی پر ہمراہ لانے کی اجازت ہے۔ ذیل میں اس بارے میں تین احادیث ملاحظہ فرمائیے: ا: امام مسلم کی حجۃ الوداع کے متعلق حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کی روایت کردہ حدیث میں ہے: ’’پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قربان گاہ تشریف لے گئے اور تریسٹھ (قربانیاں)
Flag Counter