Maktaba Wahhabi

117 - 360
[’’ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح (اپنے سر کو ) دھوتے ہوئے دیکھا۔‘‘] امام بخاری نے اس حدیث پر درج ذیل عنوان لکھا ہے: [بَابُ الْاِغْتِسَالِ لِلْمُحْرِمِ] [1] [محرم کے غسل کرنے کے متعلق باب] امام نووی نے صحیح مسلم کی روایت پر درج ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ جَوَازِ غُسْلِ الْمُحْرِمِ بَدَنَہُ وَرَأْٔسَہُ] [2] [محرم کے اپنے بدن اور سر کو دھونے کے جواز کے متعلّق باب] امام ابن حبان نے اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ذِکْرُ الْإِبَاحَۃِ لِلْمُحْرِمِ أَنْ یَغْسِلَ رَأْسَہُ فِيْ إِحْرَامِہِ] [3] [حالتِ احرام میں محرم کے لیے اپنا سر دھونے کے جواز کا ذکر] مذکورہ بالا صریح اور ثابت شدہ حدیث سننے اور پڑھنے کے بعد حالتِ احرام میں غسل کو مکروہ کہنے کی کسی کے لیے بھی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ ۱۳۔ محرم کا سر میں کھجلی کرنا: حج و عمرہ کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے ، کہ محرم اپنے سر میں کھجلی کر سکتا ہے۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی مذکورہ بالا حدیث سے یہ بات واضح طور پر معلوم ہوتی ہے۔
Flag Counter