Maktaba Wahhabi

136 - 360
۲۱۔ محرم کو بوقتِ ضرورت سر منڈانے کی اجازت: ۲۲۔ سر منڈانے کے فدیہ میں آسانی: حج و عمرہ کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے ، کہ ناگزیر حالات میں محرم سر منڈا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں ایسی صورت میں واجب ہونے والے فدیہ میں بھی آسانی ہے۔ توفیقِ الٰہی سے اس بارے میں دو دلیلیں ذیل میں ذکر کی جارہی ہیں: ۱: ارشادِ ربانی ہے: {فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیْضًا اَوْ بِہٖٓ اَذًی مِّنْ رَّاْسِہٖ فَفِدْیَۃٌ مِّنْ صِیَام اَوْ صَدَقَۃٍ اَوْ نُسُکٍ} [1] [پس تم میں سے جو بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو، تو (سر منڈانے کی بنا پر) رو زے یا صدقے یا قربانی میں سے کوئی ایک فدیہ لازم ہے۔] ب: امام مسلم نے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’یہ آیت : {فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیْضًا اَوْ بِہٖٓ اَذًی مِّنْ رَّاْسِہٖ فَفِدْیَۃٌ مِّنْ صِیَامٍ اَوْ صَدَقَۃٍ اَوْ نُسُکٍ} میرے بارے میں نازل ہوئی۔‘‘ انہوں نے (مزید) ذکر کیا: ’’پس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قریب ہو جاؤ۔‘‘ سو میں قریب ہوا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (پھر) فرمایا: ’’قریب ہو جاؤ۔‘‘
Flag Counter