Maktaba Wahhabi

371 - 360
گفتگو کا خلاصہ یہ ہے، کہ طوافِ افاضہ کرچکنے والی حائضہ کو طوافِ وداع کئے بغیر واپس جانے کی اجازت ہے اور ایسی صورت میں اس پر کوئی دم لازم نہیں آتا۔ ۹: زچہ سے طوافِ وداع کا سقوط: نفاس والی عورت اگر وہ طوافِ افاضہ کرچکی ہو، تو وہ بھی طوافِ وداع کیے بغیر مکہ مکرمہ سے کوچ کرسکتی ہے۔ توفیق الٰہی سے ذیل میں اس حوالے سے دو دلیلیں پیش کی جارہی ہیں: ا: امام ابن حبان نے حضرت اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’جب مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹے ہوئے حیض آنا شروع ہوا، تو میں چپکے سے نکل گئی اور اپنے ماہواری والے کپڑے لے لیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ’’أَنَفِسْتِ؟‘‘ [کیا تم نفاس والی ہوگئی ہو؟] میں نے عرض کیا: ’’(جی) ہاں۔‘‘ … الحدیث۔[1] اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے [حیض] کے متعلق استفسار کرتے وقت [نفاس] کا لفظ استعمال فرمایا۔ اسی سے استدلال کرتے ہوئے امام ابن حبان نے قلم بند کیا ہے: [ذِکْرُ الْخَبْرِ الدَّالِ عَلٰی أَنَّ حُکْمَ النُّفَسَائِ حُکْمُ الْحَائِضِ
Flag Counter