Maktaba Wahhabi

55 - 360
صحیح ابن خزیمہ میں ہے: ’’ فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم أَنْ یُعْطِیَہَا ، وَقَالَ : ’’ إِنَّ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ مِنْ سُبُلِ اللّٰہِ۔‘‘ [1] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، کہ وہ اسے (اونٹ) دے دیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ساتھ یہ بھی ) فرمایا : ’’بلاشک حج و عمرہ اللہ تعالیٰ کی راہوں میں سے ہیں۔‘‘ ب: امام ابوداؤد اور امام ابن خزیمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کا ارادہ فرمایا ، تو ایک خاتون نے اپنے شوہر سے کہا: ’’مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کروائیے۔‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’میرے پاس تمہیں حج کروانے کے لیے سواری نہیں۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’پانی نکالنے والے اونٹ پر حج کروائیے۔‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’اس پر میں اور تمہارا بیٹا باری باری سوارہو کر جائیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’مجھے فلاں اونٹ پر حج کروائیے۔‘‘ انہوں نے جواب دیا: ’’وہ راہِ للہ میں وقف ہے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’اپنی کھجوروں کو فروخت کر دیجیے(تاکہ اس رقم سے آپ مجھے حج کروا سکیں۔) انہوں نے جواب دیا: ’’وہ (تو) میری اور تمہاری خوراک ہے۔‘‘ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے واپس تشریف لائے، تو انہوں نے اپنے شوہر کو
Flag Counter