Maktaba Wahhabi

56 - 360
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ پیغام دے کر بھیجا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میری طرف سے [السلام علیکم ورحمۃ اللہ] عرض کرنا اور ان سے دریافت کرنا: ’’آپ کی رفاقت میں حج کرنے کے برابر کیا ہے؟‘‘ ان کے شوہر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ’’یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! بے شک میری اہلیہ آپ کی خدمت میں [السلام علیکم و رحمۃ اللہ] عرض کرتی ہے اوراس نے مجھ سے فرمائش کی تھی ، کہ میں اسے آپ کے ساتھ حج کرواؤں ، تو میں نے اسے کہا: ’’میرے پاس تمہیں حج کروانے کے لیے سواری نہیں۔‘‘ تو اس نے کہا: ’’مجھے اپنے فلاں اونٹ پر حج کروا دیجئے۔‘‘ میں نے اسے بتلایا: ’’ وہ ( تو) راہِ للہ میں وقف ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ أَمَّا إِنَّکَ لَوْ کُنْتَ حَجَجْتَہَا فَکَانَ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔‘‘ ’’بے شک اگر تم اسے (اسی اونٹ پر) حج کروا دیتے، تو وہ (حج) اللہ تعالیٰ کی راہ (ہی) میں ہے۔‘‘ تو اس (بیوی) نے کہا: ’’مجھے اپنے پانی نکالنے والے اونٹ پر حج کروا دیجئے۔‘‘ میں نے جواب دیا: ’’ اس پر تو میں اور تمہارا بیٹا باری باری(سوار) ہو کر جائیں گے۔‘‘ اس نے کہا: ’’ اپنی کھجوروں کو فروخت کردیجیے۔‘‘
Flag Counter