Maktaba Wahhabi

54 - 360
حدیثیں ملاحظہ فرمائیے: ا: امام ابوداؤد نے حضرت امِ معقل رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ابو معقل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کر کے آئے، تو ام معقل رضی اللہ عنہا نے کہا: ’’آپ کو علم ہے ، کہ میرے ذمے حج ہے۔‘‘ پس وہ دونوں پیدل چل کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! بے شک میرے ذمے حج ہے اور ابو معقل کے پاس یقینا ایک جوان اونٹ ہے۔‘‘ ابو معقل نے عرض کیا: ’’صَدَقَتْ، جَعَلْتُہُ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔‘‘ وہ سچ کہہ رہی ہیں،(لیکن) میں اسے اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف کر چکا ہوں۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَعْطِہَا ، فَلْتَحُجَّ عَلَیْہِ ، فَإِنَّہُ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔‘‘ ’’اسے (وہ اونٹ)دے دو، تاکہ وہ اس پر (سوار ہو کر) حج کرے، کیونکہ بے شک وہ (حج ) اللہ تعالیٰ کی راہ میں سے ہے۔‘‘ ’’فَأَعْطَاہَا الْبِکْرَ۔‘‘ [1] ’’چنانچہ ، انہوں نے اسے جوان اونٹ دے دیا۔‘‘
Flag Counter