Maktaba Wahhabi

107 - 360
’’ یہ ثابت ہے ، کہ عمر ، عثمان ، علی ، عمار ، ابن مسعود، عائشہ ، ام سلمہ اور ان کے علاوہ دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم (احرام میں) شرط مقرر کرنے کے قائل تھے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سوا صحابہ میں سے کسی ایک سے بھی اس کا انکار ثابت نہیں۔‘‘ امام نووی رقم طراز ہیں: ’’ وَحُجَّتُہُمْ ہٰذَا الْحَدِیْثُ الصَّحِیْحُ الصَّرِیْحُ۔‘‘ [1] اور ان(یعنی شرط مقرر کرنے کو جائز کہنے والوں) کی دلیل یہی صحیح صریح حدیث ہے۔‘‘ ج: امام بیہقی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے شرط مقرر کرنے کے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’وَعِنْدِيْ أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ رضی اللّٰه عنہما لَوْ بَلَغَہُ حَدِیْثُ ضَبَاعَۃَ بِنْتِ الزُّبَیْرِ رضی اللّٰه عنہما لَصَارَ إِلَیْہِ ، وَلَمْ یُنْکِرْہُ کَمَا لَمْ یُنْکِرْہُ أَبُوْہُ، وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ۔‘‘[2] ’’میرے نزدیک (بات یہ ہے) ، کہ اگر ضباعۃ بنت زبیر کی حدیث ابو عبدالرحمن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کو پہنچ جاتی، تو وہ اس کی پیروی کرتے اور شرط کرنے کا انکار نہ کرتے ، جیسے کہ ان کے والد(محترم) نے اس کا انکار نہ کیا۔ وباللہ التوفیق۔‘‘ د: علامہ ابن قدامہ اس بارے میں رقم طراز ہیں: ’’ وَلَا قَوْلَ لِأَحَدٍ مَعَ قَوْلِ رَسُولِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ، فَکَیْفَ یُعَارَضُ
Flag Counter