Maktaba Wahhabi

106 - 360
’’فَإِنْ حُبِسْتِ أَوْ مَرِضْتِ فَقَدْ حَلَلْتِ مِنْ ذٰلِکَ بِشَرْطِکَ عَلیٰ رَبِّکِ عَزَّوَجَلَّ۔‘‘ [1] ’’ پس اگر تم روکی گئی یا بیمار ہو گئی، تو تم اپنے رب عزوجل پر (ذکر کردہ) شرط کے ساتھ حلال ہو گئی۔‘‘ اس حدیث کے حوالے سے چھ باتیں: ۱: اس حدیث میں یہ بات واضح ہے ، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ضباعہ رضی اللہ عنہا کی خرابی صحت کے پیش نظر، انہیں مشروط احرام باندھنے کا حکم دیا۔ امام نووی نے صحیح مسلم کی روایت پر درج ذیل عنوان قلم بند کیاہے: [بَابُ جَوَازِ اشْتِرَاطِ الْمُحْرِمِ التَّحَلُّلَ بِعُذْرِ الْمَرَضِ وَنَحْوِہِ۔] [2] [محرم کا بیماری اور اسی قسم کے کسی دوسرے عذر کی بنا پر حلال ہونے کی شرط مقرر کرنے کے جواز کے متعلق باب] ب: حافظ ابن حجر لکھتے ہیں: ’’وَصَحَّ الْقَوْلُ بِالْاِشْتِرَاطِ عَنْ عُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، وَعَلِيٍّ ، وَعَمَّارٍ ، وَابْنِ مَسْعُوْدٍ ، وَعَائِشَۃَ، وَأمِّ سَلَمَۃَ وغَیْرِہِمْ مِنَ الصَّحَابَۃِ رضی اللّٰه عنہم ، وَلَمْ یَصِحُّ إِنْکَارُہُ عَنْ أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَۃِ إِلَّا عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللّٰه عنہما ۔‘‘ [3]
Flag Counter