Maktaba Wahhabi

541 - 548
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چالیس سال کی عمر میں نبی معبوث ہوئے۔وہاں تیرہ سال آپ پر وحی آتی رہی۔پھر آپ کو ہجرت کا حکم ہوا تو دس سال آپ(مقام)ہجرت(مدینہ)میں رہے اور تریسٹھ سال کی عمر میں فوت ہوئے۔ (۱۲۱۲)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:أَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِمَکَّۃَ خَمْسَ عَشْرَۃَ سَنَۃً، یَسْمَعُ الصَّوْتَ وَیَرَی الضَّوْئَ سَبْعَ سِنِیْنَ، وَلَا یَرٰی شَیْئًا وَثَمَانَ سِنِیْنَ یُوْحٰی إِلَـــیْہِ وَأَقَامَ بِالْمَدِیْنَۃِ عَشْرًا۔صحیح[1] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکے میں پندرہ سال رہے۔آپ(فرشتوں کی)آوازیں سنتے اور(فرشتوں کا)نور سات سال دیکھتے رہے۔آٹھ سال ان میں سے کچھ نہیں دیکھتے تھے اور مدینے میں دس سال رہے۔ (۱۲۱۳)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ یَقُوْلُ:تُوُفِّيَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَھُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَّسِتِّیْنَ۔صحیح[2] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پینسٹھ سال کی عمر میں فوت ہوئے۔ (۱۲۱۴)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قُبِضَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَھُوَ ابْنُ ثلَاَثٍ وَّسِتِّیْنَ وَأَبُوْبَکْرٍ وَھُوَ ابْنُ ثلَاَثٍ وَّسِتِّیْنَ وَعُمَرُ، وَھُوَ ابْنُ ثلَاَثٍ وَّسِتِّیْنَ وَ قَالَ رَبِیْعَۃُ عَنْ أَنَسٍ تَوَفَّاہُ اللّٰہُ عَلٰی رَاْسِ سِتِّیْنَ سَنَۃً قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ اِسْمٰعِیْلَ وَ ثلَاَثٌ وَّ سِتُّوْنَ اَکْثَرُ۔صحیح[3] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر اور عمر(تینوں)تریسٹھ سال کی عمر میں فوت ہوئے تھے۔ ربیعہ کی انس سے روایت میں ہے کہ اللہ نے آپ کو ساٹھ سال کے آخر میں وفات دی تھی۔امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا: تریسٹھ سب سے زیادہ(اور صحیح)ہیں۔ (۱۲۱۵)عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ مُصَرِّفٍ قَالَ:سَأَلْتُ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ أَبِيْ أَوْفٰی ھَلْ کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَوْصٰی؟ فَقَالَ: لاَ، فَقَالَ:کَیْفَ کَتَبَ عَلَی النَّاسِ الْوَصِیَّۃَ أَوْ أُمِرُوْا بِالْوَصِیَّۃِ قَالَ: أَوْصٰی بِکِتَابِ اللّٰہِ۔صحیح[4] سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بن مصرف(تابعی رحمہ اللہ)نے کہا: میں نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے(کسی آدمی کے بارے میں)وصیت کی تھی؟ تو انہوں نے کہا: نہیں۔پوچھا: لوگوں نے کیا
Flag Counter