Maktaba Wahhabi

471 - 548
(۱۰۲۴)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ قَدَحَ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم انْکَسَرَ، فَاتَّخَذَ مَکَانَ الشَّعْبِ سِلْسِلَۃً مِّنْ فِضَّۃٍ۔قَالَ عَاصِمٌ: رَأَیْتُ الْقَدَحَ وَشَرِبْتُ مِنْہُ۔[1] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ ٹوٹ گیا تو ٹوٹی ہوئی جگہ کو چاندی کے تار سے جوڑ لیا گیا۔ عاصم الاحول(تابعی، راوی)نے کہا: میں نے پیالہ دیکھا ہے اور اس میں پیا ہے۔ (۱۰۲۵)عَنْ عَاصِمِ الْاَحْوَلِ قَالَ:رَأَیْتُ قَدَحَ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، وَکَانَ قَدِ انْصَدَعَ فَسَلْسَلَہٗ بِفِضَّۃٍ۔قَالَ:وَھُوَ قَدَحٌ جَیِّدٌ عَرِیْضٌ مِنْ نُضَارٍ، قَالَ:قَالَ أَنَسٌ:لَقَدْ سَقَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ ھٰذَا الْقَدَحِ، أَکْثَرَ مِنْ کَذَا وَکَذَا قَالَ:وَقَالَ ابْنُ سِیْرِیْنَ: إِنَّہٗ کَانَ فِیْہِ حَلْقَۃٌ مِنْ حَدِیْدٍ، فَأَرَادَ أَنَسٌ أَنْ یَّجْعَلَ مَکَانَھَا حَلْقَۃً مِنْ ذَھَبٍ أَوْ فِضَّۃٍ، فَقَالَ لَہٗ أَبُوْطَلْحَۃَ:لَا یُغَیِّرَنَّ شَیْئًا صَنَعَہٗ رَسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، فَتَرَکَہٗ۔صحیح[2] عاصم الاحول(تابعی)سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ انس بن مالک کے پاس دیکھا ہے۔وہ(کچھ)ٹوٹ گیا تھا تو انھوں نے چاندی کے تار سے جوڑ رکھا تھا۔وہ بہترین لکڑی کا اچھا چوڑا پیالہ تھا۔انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے اس پیالے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ(پانی دودھ وغیرہ)پلایا ہے۔ محمد بن سیرین(تابعی)کہتے ہیں کہ اس میں لوہے کا ایک حلقہ تھا تو انس رضی اللہ عنہ نے ارادہ کیا کہ وہ اسے ہٹا کر سونے یا چاندی کا حلقہ بنادیں تو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کام کیا ہے اسے تبدیل نہ کرنا تو انھوں نے(یہ ارادہ)ترک کردیا۔ (۱۰۲۶)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ:أَنَّ صَاحِبَ اِسْکَنْدَرِیَّۃَ بَعَثَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِقَدَحِ قَوَارِیْرَ فَکَانَ یَشْرَبُ مِنْہُ۔[3] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اسکندریہ(شہر)کے والی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شیشے کا ایک پیالہ بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں پیتے تھے۔
Flag Counter