Maktaba Wahhabi

46 - 548
(۴۳)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہٗ کَانَ یَحْمِلُ مَعَ النَّبِيِّ ا الْإِدَاوَۃَ لِوَضُوْئِہٖ وَحَاجَتِہٖ فَبَیْنَمَا ھُوَ یَتْبَعُہٗ بِہَا، فَقَالَ:(( مَنْ ھٰذَا؟))فَقَالَ: أَنَا أَبُوْھُرَیْرَۃَ۔فَقَالَ:((ابْغِنِيْ أَحْجَارًا أَسْتَنْفِضُ بِہَا وَلَا تَأْتِنِيْ بِعَظْمٍ وَلَا بِرَوْثَۃٍ))فَأَتَیْتُہٗ بِاَحْجَارٍ أَحْمِلُھَا فِيْ طَرَفِ ثَوْبِيْ حَتّٰی وَضَعْتُ إِلٰی جَنْبِہٖ ثُمَّ انْصَرَفْتُ، حَتّٰی إِذَا فَرَغَ مَشَیْتُ فَقُلْتُ:مَا بَالُ الْعَظْمِ وَالرَّوْثَۃِ؟ قَالَ:(( ھُمَا مِنْ طَعَامِ الْجِنِّ، وَإِنَّہٗ أَتَانِيْ وَفْدُ جِنِّ نَصِیْبِیْنَ وَنِعْمَ الْجِنُّ، فَسَأَلُوْنِی الزَّادَ فَدَعَوْتُ اللّٰہَ لَھُمْ أَنْ لَّا یَمُرُّوْا بِعَظْمٍ وَلَا بِرَوْثَۃٍ إِلاَّ وَجَدُوْا عَلَیْھَا طَعَامًا))۔صحیح [1] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے وضو اور قضائے حاجت کے لیے پانی کا برتن لے جاتے تھے۔ایک دن وہ آپ کے ساتھ جارہے تھے کہ آپ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ میں نے کہا: میں ابوہریرہ ہوں۔آپ نے فرمایا میرے لیے پتھر(مٹی کے ڈھیلے)لاؤ جن سے میں استنجا کروں۔ہڈی اور گوبر نہ لانا۔میں اپنے کپڑے کے ایک پلو میں پتھر لایا اور آپ کے پاس رکھ دئیے پھر میں چلا گیا۔جب آپ قضائے حاجت سے فارغ ہوئے میں(آپ کے ساتھ)چلا اور پوچھا: ہڈی اور گوبر(نہ لانے)کا کیا مطلب ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ دونوں چیزیں جنوں کا کھانا ہیں۔میرے پاس نصیبین(شمالی شام کے الجزیرہ والے علاقے کے جنوں)کا ایک وفدآیا۔یہ بہت اچھے جن تھے۔انھوں نے مجھ سے زادراہ کے بارے میں پوچھا تو میں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ جس ہڈی یا گوبر کے پاس سے گزریں وہ ان کا کھانا بن جائے۔ (۴۴)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ أَھْلَ مَکَّۃَ سَأَلُوْا رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنْ یُّرِیَھُمْ اٰیَۃً، فَأَرَاھُمُ الْقَمَرَ شِقَّتَیْنِ حَتّٰی رَأَوْا حِرَآئً بَیْنَھُمَا۔صحیح [2] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مکہ والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ انھیں(اپنے صدق کی)کوئی نشانی دکھائیں تو آپ نے انھیں چاند دکھایا جس کے دو ٹکڑے ہوگئے تھے حتیٰ کہ انھوں نے ان کے درمیان حرا(کے پہاڑ)کو دیکھ لیا۔ (۴۵)عَنْ مَسْرُوْقٍ قَالَ:دَخَلْنَا عَلٰی عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضى اللّٰه عنہ فَقَالَ: سَأُحَدِّثُکُمْ عَنِ الدُّخَانِ: أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم دَعَا قُرَیْشًا إِلَی اْلإِسْلَامِ فَأَبْطَؤا عَلَیْہِ، فَقَالَ:(( اللّٰھُمَّ [3]
Flag Counter