Maktaba Wahhabi

389 - 548
جَائَ، فَأَفْرَغْتُ عَلَیْہِ الْإِدَاوَۃَ، فَغَسَلَ وَجْھَہٗ وَیَدَیْہِ، وَعَلَیْہِ جُبَّۃٌ مِنْ صُوْفٍ، فَلَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یُخْرِجَ ذِرَاعَہٗ مِنْھُمَا، حَتّٰی أَخْرَجَھُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّۃِ اِلَیْہِ فَغَسَلَ ذِرَاعَیْہِ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہٖ، ثُمَّ أَھْوَیْتُ لِأَنْزِعْ خُفَّیْہِ، فَقَالَ:((دَعْھُمَا فَإِنِّيْ أَدْخَلْتُھُمَا طَاھِرَتَیْنِ))فَمَسَحَ عَلَیْھِمَا۔صحیح سیدنا مغیرہ(بن شعبہ)رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمھارے پاس پانی ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، تو آپ اپنی سواری سے اترے پھر چل کر رات کے اندھیرے میں مجھ سے دور ہوگئے۔پھر آئے تو میں نے برتن سے آپ پر وضو کا پانی ڈالا۔آپ نے اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ دھوئے۔آپ نے ایک اُونی جبہ پہن رکھا تھا۔آپ اپنے بازو اس سے نکال نہ سکے حتیٰ کہ نچلے حصے سے بازوؤں کو نکالا پھر دونوں بازو دھوئے۔پھر سر کا مسح کیا۔پھر میں آگے جھکا تاکہ آپ کے موزے اتاروں تو آپ نے فرمایا: انھیں چھوڑ دو میں نے انھیں پاک حالت میں پہنا ہے پھر آ پ نے ان دونوں پر مسح کیا۔ (۷۸۰)عَنْ أَبِيْ بُرْدَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:دَخَلْتُ عَلٰی عَائِشَۃَ، فَأَخْرَجَتْ إِلَیْنَا إِزَارًا غَلِیْظًا مِمَّا یُصْنَعُ بِالْیَمَنِ، وَکِسَائً مِنْ ھٰذِہِ الَّتِيْ تَدْعُوْنَھَا الْمُلَبَّدَۃَ۔فَقَالَتْ:قُبِضَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ ھٰذَیْنِ الثَّوْبَیْنِ۔صحیح[1] سیدنا ابوبردہ(بن ابی موسیٰ،تابعی رحمہ اللہ)فرماتے ہیں کہ میں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا تو انہوں نے ہمارے لیے ایک کھردرا ازار نکالا جو یمن میں بنایا جاتا تھا اور ایک چادر نکالی جسے تم ملبدہ کہتے ہو۔انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انھی دونوں کپڑوں میں فوت ہوئے ہیں۔ (۷۸۱)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:خَرَجَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم غَدَاۃً، وَعَلَیْہِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِنْ شَعْرٍ أَسْوَدَ۔فَجَآئَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، فَأَدْخَلَہٗ، ثُمَّ جَائَ الْحُسَیْنُ فَدَخَلَ مَعَہٗ، ثُمَّ جَائَ تْ فَاطِمَۃُ فَأَدْخَلَھَا، ثُمَّ جَائَ عَلِيٌّ فَأَدْخَلَہٗ، ثُمَّ قَالَ:﴿إِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَھِّرَکُمْ تَطْھِیْرًا ﴾۔صحیح[2]
Flag Counter