Maktaba Wahhabi

352 - 548
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے(ایک میت پر)نماز جنازہ پڑھی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا یاد کرلی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہُ وَعَافِہٖ وَاعْفُ عَنْہُ وَأَکْرِمْ نُزُلَہٗ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَہٗ، وَاغْسِلْہُ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّہٖ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا نَقَّیْتَ الثَّوْبَ الْأَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِّنْ دَارِہٖ وَأَھْلاً خَیْرًا مِّنْ أَھْلِہٖ وَزَوْجًا خَیْرًا مِّنْ زَوْجِہٖ وَأَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ وَأَعِذْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔ ’’اے اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم کر، اسے عافیت میں رکھ اور اس سے درگزر فرما اور اس کی بہترین میزبانی فرما اور اس کی قبر کو وسیع کردے اور اسے پانی، برف اور اولوں سے دھودے اور اسے گناہوں سے اس طرح پاک کردے جس طرح تونے کپڑے کو میل کچیل سے صاف کردیا اور اسے اس کے گھر سے بہترین گھر والے اور اس کی بیوی سے بہترین بیوی(حوریں)عطا فرما اور اسے جنت میں داخل فرما اور عذاب قبر یا عذاب جہنم سے اسے بچالے۔ (عوف نے)فرمایا کہ یہ(دعا سن کر)میں نے یہ تمنا کی کہ کاش میری(ہی)یہ میت ہوتی۔ (۶۷۳)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کُلَّمَا کَانَ لَیْلَتُھَا مِنْ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم؛یَخْرُجُ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ إِلَی الْبَقِیْعِ، فَیَقُوْلُ :(( السَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ، وَأَتَاکُمْ مَّا تُوْعَدُوْنَ غَدًا مُّؤَجَّلُوْنَ، وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ۔اللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِاَھْلِ بَقِیْعِ الْغَرْقَدِ))۔[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب ان کی باری والی رات ہوتی تو رات کے آخری حصے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع(قبرستان)کو تشریف لے جاتے پھر فرماتے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ، وَأَتَاکُمْ مَّا تُوْعَدُوْنَ غَدًا مُّؤَجَّلُوْنَ، وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ۔اللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِاَھْلِ بَقِیْعِ الْغَرْقَدِ ’’تم پر سلام ہو اے گھر والو مومنو! جس کل کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا وہ تمھیں جلدی مل گیا اور ہم ان شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں اے اللہ! بقیع الغرقد والوں کو بخش دے۔‘‘ ٭٭٭
Flag Counter