Maktaba Wahhabi

349 - 548
(۶۶۵)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ إِذَا اشْتَکٰی یَقْرَأُ عَلٰی نَفْسِہٖ بِالْمُعَوِّذَاتِ، وَیَنْفُثُ، فَإِذَا اشْتَدَّ وَجَعُہٗ، کُنْتُ اَقْرَأُ عَلَیْہِ وَأَمْسَحُ عَنْہُ بِیَدِہٖ، رَجَائَ بَرَکَتِھَا۔صحیح[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوتے تو اپنے اوپر معوذات(قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ)پڑھتے اور پھونک مارتے۔پس اگر آپ کی بیماری شدید ہوتی تو میں یہ آپ پر پڑھ کر آپ کا ہاتھ پھیرتی تاکہ برکت حاصل ہوجائے۔ (۶۶۶)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ، وَیَقُوْلُ:(( أُعِیْذُکُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ، مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ، وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ))۔وَیَقُوْلُ:(( ھٰکَذَا کَانَ أَبِيْإِبْرَاھِیْمُ یُعَوِّذُ ابْنَیْہِ إِسْمَاعِیْلَ وَإِسْحٰقَ عَلَیْہِمَاالسَّلَامُ))۔صحیح[2] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حسن اور حسین( رضی اللہ عنہا)پر پناہ والی دعا پڑھتے تھے۔ آپ فرماتے: (( أُعِیْذُکُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ))۔ ’’میں تمھارے لیے اللہ کے پورے کلموں کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں ہر شیطان، زہریلے جانور اور ہر بری نظر سے۔‘‘ اور آپ فرماتے تھے کہ میرا ابا ابراہیم علیہ السلام اس طرح اپنے بیٹوں اسماعیل اور اسحاق علیہما السلام پر تعوذ والی دعا پڑھتے تھے۔ (۶۶۷)عَنْ حَکِیْمِ بْنِ حِزَامٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا رَاٰی شَیْئًا یُعْجِبُہٗ فَخَافَ أَنْ یَّعِیْنَہٗ:قَالَ:(( اللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْہِ، وَلاَ اَضِیْرُہٗ))۔[3] سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اگر ایسی کوئی چیز دیکھتے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو(بہت)اچھی لگتی اور آپ کو ڈر ہوتا کہ کہیں اسے نظر نہ لگ جائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: (( اللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْہِ وَلاَ أَضِیْرُہٗ))۔ ’’اے اللہ! اس میں برکتیں ڈال اور میں اسے نقصان نہیں پہنچاؤں۔‘‘
Flag Counter