Maktaba Wahhabi

329 - 548
(۶۰۵)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یُصَلِّی الضُّحٰی سِتَّ رَکَعَاتٍ۔[1] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز چھ رکعتیں پڑھتے تھے۔ (۶۰۶)سَمِعْتُ عَبْدَالرَّحْمٰنِ بْنَ أَبِيْ لَیْلٰی یَقُوْلُ:مَا حَدَّثَنَا أَحَدٌ أَنَّہٗ رَأَی النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم غَیْرُ أُمِّ ھَانِیٍٔ ، فَإِنَّہَا قَالَتْ:إِنَّ النَّبِيَّ ا دَخَلَ بَیْتَھَا یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ، فَاغْتَسَلَ وَصَلّٰی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ، فَلَمْ أَرَصَلاَۃً قَطُّ أَخَفَّ مِنْھَا، غَیْرَ أَنَّہٗ یُتِمُّ الرُّکُوْعَ وَالسُّجُوْدَ۔صحیح[2] عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ(تابعی رحمہ اللہ)فرماتے ہیں کہ ہم سے ام ہانی کے علاوہ کسی نے بھی نہیں کہا کہ اس نے آپ کو(چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے)دیکھا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ والے دن اس کے گھر تشریف لے گئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل فرمایا اور آٹھ رکعات پڑھیں۔میں نے آپ کو اتنی ہلکی نماز پڑھتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔سوائے اس کے کہ آپ رکوع اور سجدے پورے کررہے تھے۔ (۶۰۷)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ قَالَ:قُلْتُ لِعَائِشَۃَ:أَکَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُصَلِّی الضُّحٰی؟ قَالَتْ: لَا، إِلاَّ أَنْ یَّجِيْئَ مِنْ مَغِیْبِہٖ۔صحیح[3] سیدنا عبداللہ بن شقیق(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا:کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انھوں نے جواب دیا: نہیں ،سوائے اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے تشریف لاتے تھے(تو یہ نماز پڑھتے تھے)۔ (۶۰۸)عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ:مَا رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُصَلِّيْ سُبْحَۃَ الضُّحٰی قَطُّ، وَإِنِّيْ لَأُسَبِّحُھَا، وَإِنْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لِیَدَعُ الْعَمَلَ وَھُوَ یُحِبُّ أَنْ یَّعْمَلَ بِہٖ، خَشْیَۃَ أَنْ یَّعْمَلَ بِہِ النَّاسُ فَیُفْرَضَ عَلَیْھِمْ۔صحیح[4] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چاشت کی نماز کبھی(دوام کے ساتھ)پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا اور میں یہ ضرور پڑھتی ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات ایک عمل پسند کرتے ہوئے
Flag Counter