Maktaba Wahhabi

327 - 548
إِنَّکُمْ لَا تُطِیْقُوْنَ ذٰلِکَ، فَقُلْنَا: مَنْ أَطَاقَ ذَاکَ مِنَّا۔فَقَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا کَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ ھٰھُنَا کَھَیْئَتِھَا مِنْ ھٰھُنَا؛ عِنْدَ الْعَصْرِ صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ وَإِذَا کَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ ھٰھُنَا کَھَیْئَتِھَا مِنْ ھٰھُنَآ عِنْدَ الظُّھْرِ صَلّٰی أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّھْرِ وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ، وَقَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا، یَفْصِلُ بَیْنَ کُلِّ رَکْعَتَیْنِ بِالتَّسْلِیْمِ عَلَی الْمَلاَئِکَۃِ الْمُقَرَّبِیْنَ، وَالنَّبِیِّیْنَ وَالْمُرْسَلِیْنَ، وَمَنْ تَبِعَھُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ۔ سیدنا عاصم بن ضمرہ(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ ہم نے علی رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دن کی(نفل)نماز کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ہم نے کہا: ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ انھوں نے فرمایا: جب عصر کے وقت سورج اس جگہ ہوتا جہاں آج ہے تو آپ دو رکعتیں پڑھتے۔آپ ظہر سے پہلے چار اور بعد میں دو رکعتیں پڑھتے اور عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے۔آپ ہر دو رکعتوں پر مقرب فرشتوں، نبیوں، رسولوں اور ان کی اتباع کرنے والے مومنوں ومسلمانوں پر سلام پڑھ کر فرق کیا کرتے تھے۔ (۶۰۱)عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:حَفِظْتُ مِنْ رَّسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ثَمَانَ رَکَعَاتٍ:رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الظُّہْرِ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَہٗ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ۔وَحَدَّثَتْنِيْ حَفْصَۃُ بِرَکْعَتَی الْغَدَاۃِ، وَلَمْ أَکُنْ أَرَاھُمَا مِنَ النَّبِيِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔[1] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے(نوافل کی)آٹھ رکعتیں یاد کی ہیں۔ظہر سے پہلے دو رکعتیں اور ظہر کے بعد دو رکعتیں۔مغرب کے بعد دو رکعتیں اور عشاء کے بعد دو رکعتیں۔مجھے(میری بہن)حفصہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتیں فجر کے بعد(پڑھتے تھے)میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ رکعتیں پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ (۶۰۲)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ السَّائِبِ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یُصَلِّيْ أَرْبَعًا بَعْدَ أَنْ تَزُوْلَ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّہْرِ، وَقَالَ:(( إِنَّہَا سَاعَۃٌ تُفْتَحُ فِیْھَا أَبْوَابُ السَّمَائِ، فَأُحِبُّ أَنْ یَّصْعَدَ لِيْ فِیْھَا عَمَلٌ صَالِحٌ))۔[2] سیدنا عبداللہ بن السائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج کے زوال کے بعد ظہر(کے
Flag Counter