Maktaba Wahhabi

285 - 548
(کی مٹی)پر اپنا ہاتھ رگڑا پھر اسے دھویا۔پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔اپنا چہرہ اورکہنیوں تک دونوں ہاتھ دھوئے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر پر پانی ڈالا اور سارے جسم پر بہادیا۔پھر وہاں سے تھوڑا ہٹ کر دونوں قدم دھوئے۔پھر میں نے آپ کو کپڑا دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کپڑا نہ لیا۔آپ چلے تو اپنے ہاتھوں سے پانی گرارہے تھے۔ (۴۸۸)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مِنْ إِنَائٍ وَّاحِدٍ بَیْنِيْ وَبَیْنَہٗ، فَیُبَادِرُنِيْ فَأَقُوْلُ:دَعْ لِيْ دَعْ لِيْ قَالَتْ:وَھُمَا جُنُبَانِ۔صحیح[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے جو میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ہوتا تھا۔آپ جب مجھ سے پہلے پانی لیتے تو میں کہتی: میرے لیے(بھی)چھوڑ دیں۔میرے لیے بھی چھوڑدیں۔آپ فرماتی ہیں کہ(ہم)دونوں جنبی ہوتے تھے۔ (۴۸۹)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم مِنْ إِنَائٍ وَّاحِدٍکِلاَنَا جُنُبٌ، وَکَانَ یَأْمُرُنِيْ فَأَتَّزِرُ فَیُبَاشِرُنِيْ وَأَنَا حَائِضٌ، وَکَانَ یُخْرِجُ رَأْسَہٗ إِلَيَّ وَھُوَ مُعْتَکِفٌ فَأَغْسِلُہٗ وَأَنَا حَائِضٌ۔صحیح[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور دونوں جنبی ہوتے تھے۔آپ مجھے حکم دیتے تو میں ازار باندھ لیتی پھر میرے ساتھ لیٹ جاتے تھے اور میں حائضہ ہوتی تھی۔آپ جب حالت اعتکاف میں ہوتے تو(مسجد سے)اپنا سر مبارک میری طرف(کنگھی وغیرہ کے لیے)نکالتے اور میں حائضہ ہوتی تھی۔ (۴۹۰)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ إِلٰی خَمْسَۃِ أَمْدَادٍ، وَکَانَ یَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ۔صحیح[3] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صاع سے لے کر پانچ مدوں(ایک پیمانہ)تک(پانی سے)غسل کرتے تھے اور ایک مد(رطل)سے وضو کرتے تھے۔
Flag Counter