Maktaba Wahhabi

284 - 548
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو پیشانی، عمامہ اور موزوں پر مسح کیا۔ (۴۸۵)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ رَسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ إِذَا تَوَضَّأَ أَخَذَ کَفًّا مِنْ مَائٍ، فَاَدْخَلَہٗ تَحْتَ حَنَکِہٖ۔فَخَلَّلَ بِہٖ لِحْیَتَہٗ، وَقَالَ :(( ھٰکَذَا أَمَرَنِيْ رَبِّيْ))۔[1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تو پانی کا ایک چلو لیتے تو اسے ٹھوڑی کے نیچے داخل کرتے پھر اس کے ساتھ داڑھی کا خلال کرتے اور فرماتے کہ اللہ نے مجھے اسی طرح حکم دیا ہے۔ (۴۸۶)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ بَدَأَ فَغَسَلَ یَدَیْہِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ کَمَا یَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاۃِ، ثُمَّ یُدْخِلُ أَصَابِعَہٗ فِی الْمَائِ فَیُخَلِّلُ بِہَا اُصُوْلَ شَعْرِہٖ، ثُمَّ یَصُبُّ عَلٰی رَاْسِہٖ ثَلاَثَ غَرَفَاتٍ بِیَدَیْہِ، ثُمَّ یُفِیْضُ الْمَائَ عَلٰی جِلْدِہٖ کُلِّہٖ۔صحیح[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو پہلے ہاتھ دھوتے پھر نمازوالا وضو کرتے پھر اپنی انگلیاں پانی میں داخل کرتے تو ان کے ساتھ بالوں کی جڑوں کا خلال کرتے(وہاں تک پہنچاتے)پھر اپنے سر پر تین دفعہ پانی ڈالتے۔پھر سارے جسم پر پانی بہاتے۔ (۴۸۷)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:قَالَتْ مَیْمُوْنَۃَ:وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّا غُسْلًا فَسَتَرْتُہٗ بِثَوْبٍ، وَصَبَّ عَلٰی یَدَیْہِ فَغَسَلَھُمَا، ثُمَّ صَبَّ بِیَمِیْنِہٖ عَلٰی شِمَالِہٖ فَغَسَلَ فَرْجَہٗ، فَضَرَبَ بِیَدِہِ الْأَرْضَ فَمَسَحَھَا ثُمَّ غَسَلَھَا فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَ غَسَلَ وَجْھَہٗ وَ ذِرَاعَیْہِ ثُمَّ صَبَّ عَلٰی رَأْسِہٖ وَأَفَاضَ عَلٰی جَسَدِہٖ، ثُمَّ تَنَحّٰی فَغَسَلَ قَدَمَیْہِ فَنَاوَلْتُہٗ ثَوْبًا، فَلَمْ یَأْخُذْہُ فَانْطَلَقَ وَھُوَ یُنْفِضُ یَدَیْہِ۔صحیح[3] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میمونہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نہانے کے لیے پانی رکھا۔پھر ایک کپڑے کے ساتھ آپ کا پردہ کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈال کر انھیں دھویا۔پھر دائیں ہاتھ کے ساتھ اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اپنی شرمگاہ دھوئی۔پھر زمین
Flag Counter