Maktaba Wahhabi

233 - 548
میری جان ہے اگر میرے پاس احد پہاڑ جتنا سونا ہوتا تو میں پسند کرتا کہ تین راتوں میں اس(سونے)میں سے ایک دینار بھی نہ بچے(اگر)اس کے لینے والے مل جائیں(تو میں انھیں دے دوں)سوائے اس چیز کے جس سے میں اپنا قرض اتار سکوں۔ (۳۷۲)عَن سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ جَائَ تِ امْرَأَۃٌ بِبُرْدَۃٍ قَالَتْ:یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!إِنِّيْ نَسَجْتُ ھٰذِہٖ بِیَدَيَّ أَکْسُوْکَھَا، فَأَخَذَھَا رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مُحْتَاجًا إِلَیْھَا، فَخَرَجَ إِلَیْنَا وَإِنَّہَا لَاِزَارُہٗ، فَحَسَّنَھَا رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!اکْسُنِیْھَا، قَالَ :(( نَعَمْ))فَجَلَسَ مَاشَائَ اللّٰہُ فِی الْمَجْلِسِ، ثُمَّ رَفَعَ فَطَوَاھَا، ثُمَّ أَرْسَلَ بِہَا إِلَیْہِ، فَقَالَ لَہُ الْقَوْمُ:مَا أَحْسَنْتَ سَأَلْتَھَا إِیَّاہُ، وَقَدْ عَرَفْتَہٗ اَ نَّہٗ لَا یَرُدُّ سَائِلاً، فَقَالَ الرَّجُلُ:وَاللّٰہِ مَا سَأَلْتُھَا إِلاَّ لِتَکُوْنَ کَفْنِيْ یَوْمَ أَمُوْتُ، قَالَ سَھْلٌ:فَکَانَتْ کَفْنَہٗ۔صحیح [1] سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت ایک چادر لے کر آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!میں نے اسے خود اپنے ہاتھ سے بُنا ہے تاکہ آپ کو یہ پہناؤں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چادر کو لے لیا۔آپ اس کے ضرورت مند(بھی)تھے۔آپ ہمارے پاس آئے تو اسے بطور ازار پہن رکھا تھا۔لوگوں میں سے ایک آدمی نے اس چادر کی بڑی تعریف کی اور کہا: یارسول اللہ! آپ یہ چادر مجھے دے دیں۔آپ نے فرمایا: جی ہاں۔تھوڑی دیر آپ بیٹھے رہے بعد میں(گھر جا کر ازار کو تبدیل کیا اور)اسے اس شخص کی طرف بھیج دیا تو لوگوں نے کہا: تونے یہ چادر مانگ کر اچھا نہیں کیا۔تجھے پتا بھی ہے کہ آپ سوالی کو واپس نہیں لوٹاتے تو اس آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے یہ چادر اس لیے آپ سے مانگی ہے کہ یہ میرا کفن بن جائے۔سہل نے کہا: وہ چادر اس شخص کا کفن(ہی)بنی۔ (۳۷۳)عَنْ أَبِيْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِيِّ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ نَاسًا مِنَ الْأَنْصَارِ سَأَلُوْا رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، فَأَعْطَاھُمْ، ثُمَّ سَأَلُوْہُ فَأَعْطَاھُمْ حَتّٰی نَفِدَ مَا عِنْدَہٗ، قَالَ:(( مَا یَکُنْ عِنْدِيْ مِنْ خَیْرٍ فَلَنْ أَدَّخِرَہٗ عَنْکُمْ، وَمَنْ یَّسْتَعْفِفْ یُعِفَّہُ اللّٰہُ، وَمَنْ یَّسْتَغْنِ یُغْنِہِ اللّٰہُ، وَمَنْ یَّتَصَبَّرْ یُصَبِّرْہُ اللّٰہُ، وَمَا اُعْطِيَ أَحَدٌ عَطَائً ھُوَ خَیْرٌ وَأَوْسَعُ مِنَ الصَّبْرِ))۔صحیح [2]
Flag Counter