Maktaba Wahhabi

229 - 548
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت بیان کرتے تو فرماتے: آپ لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخی ہاتھ والے، دلیر سینے، انتہائی سچی بات والے اوروعدہ پورا کرنے والے تھے اور آپ انتہائی زیادہ نرم طبیعت والے تھے۔آپ لوگوں کے ساتھ سب سے زیادہ نیک تھے جو آپ کو پہلے پہل دیکھتا تو ڈرجاتا اور جو آ پ کے پاس بیٹھتا تو آپ سے واقفیت کے بعد محبت کرتا تھا۔آپ کی صفت بیان کرنے والا کہتا: میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا ا۔ (۳۶۴)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَسَاَلَہٗ فَأَعْطَاہُ غَنَمًا بَیْنَ جَبَلَیْنِ، فَاَتَی الرَّجُلُ قَوْمَہٗ فَقَالَ:اَسْلِمُوْا فَإِنَّ مُحَمَّدًا یُعْطِيْ عَطَائَ رَجُلٍ مَا یَخَافُ فَاقَۃً۔صحیح [1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو پہاڑوں کے درمیان(جتنی)بکریاں(تھیں)اسے دے دیں۔وہ شخص اپنی قوم کے پاس گیا تو کہا: لوگو! مسلمان ہوجاؤ۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح چیزیں دے دیتے ہیں کہ آپ کو فاقے کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ (۳۶۵)عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ قَالَ:أَعْطَانِيْ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَوْمَ حُنَیْنٍ؛ وَإِنَّہٗ لَأَبْغَضُ الْخَلْقِ إِلَيَّ، فَمَا زَالَ یُعْطِیْنِيْ حَتّٰی إِنَّہٗ لَأَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَيَّ۔قَالَ أَبُوْعِیْسٰی:حَدِیْثُ صَفْوَانَ رَوَاہُ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّھْرِيِّ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَیَّۃَ قَالَ، وَکَأَنَّ ھٰذَا أَصَحُّ۔صحیح [2] سیدنا صفوان بن امیہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کے دن مجھے(مال غنیمت میں سے)دیا حالانکہ وہ مجھے اس وقت سب سے زیادہ ناپسند تھے۔آپ مجھے(مال ودولت)دیتے رہے حتیٰ کہ آپ میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ہوگئے۔امام ترمذیP نے کہا کہ یہ روایت مرسل ہے اور مرسل زیادہ صحیح ہے۔ (۳۶۶)عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیْجٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:أَعْطٰی رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَبَا سُفْیَانَ بْنَ حَرْبٍ وَصَفْوَانَ بْنَ أُمَیَّۃَ بْنِ حِصْنٍ وَالْأَقْرَعِ بْنِ حَابِسٍ؛کُلاًّ مِّنْھُمْ مِائَۃً مِّنَ الْإِبِلِ، وَأَعْطٰی عَبَّاسَ بْنَ مِرْدَاسٍ دُوْنَ ذٰلِکَ، فَقَالَ عَبَّاسُ بْنُ مِرْدَاسٍ:[3]
Flag Counter