Maktaba Wahhabi

171 - 548
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم بھی تھے۔اتنے میں ایک اعرابی آیا اور مسجد میں پیشاب کرنے لگا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے اس سے کہا: نہ کرو، نہ کرو ،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے پیشاب کرنے سے نہ روکو،، پھر(بعد میں)اسے بلا کر فرمایا: یہ مسجدیں ہیں ان میں گندگی، پیشاب اور قضائے حاجت جائز نہیں ہے۔یہ تو صرف قراء ت قرآن، اللہ کے ذکر اور نمازوں کے لیے بنائی گئی ہیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک ڈول منگوایا اوراس کے پیشاب(والی جگہ)پر بہادیا۔ (۲۳۳)عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ الْحَکَمِ السُّلَمِيِّص قَالَ:صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَعَطَسَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ ، فَقُلْتُ:یَرْحَمُکَ اللّٰہُ۔فَرَمَانِی الْقَوْمُ بِأَبْصَارِھِمْ، فَقُلْتُ:وَا ثُکْلَ أُمِّیَاہْ مَا شَأْنُکُمْ تَنْظُرُوْنَ إِلَيَّ، فَجَعَلُوْا یَضْرِبُوْنَ أَیْدِیَھُمْ عَلٰی أَفْخَاذِھِمْ فَعَرَفْتُ أَنَّھُمْ یُصَمِّتُوْنِّيْ۔فَلَمَّا صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم؛بِأَبِيْ ھُوَ وَأُمِّيْ مَا ضَرَبَنِيْ وَلَا کَرِھَنِيْ وَلَا سَبَّنِيْ، ثُمَّ قَالَ:(( إِنَّ ھٰذِہِ الصَّلَاۃَ لَا یَحِلُّ فِیْھَا شَيْئٌ مِّنْ کَلاَمِ النَّاسِ؛ إِنَّمَا ھِيَ التَّسْبِیْحُ وَالتَّکْبِیْرُ وَقِرَائَ ۃُ الْقُرْآنِ))۔أَوْ کَمَا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔صحیح[1] سیدنا معاویہ بن الحکم السلمی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ(ایک)نماز پڑھی تو لوگوں میں سے ایک شخص کو چھینک آئی تو میں نے کہا: یرحمک اللّٰہ ، اللہ تجھ پر رحم کرے۔لوگوں نے مجھے آنکھوں سے گھورنا شروع کردیا۔پس میں نے کہا: ہائے میری ماں مجھے گم کردے تم مجھے کیوں دیکھ رہے ہو؟ وہ اپنی رانوں پر ہاتھ مارنے لگے۔میں سمجھ گیا کہ وہ مجھے چپ کرانا چاہتے ہیں پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی۔میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں آپ نے نہ مجھے مارا اور نہ مجھ سے نفرت کی اور نہ برا بھلا کہا۔پھر فرمایا: یقیناً اس نماز میں لوگوں کی کوئی بات حلال نہیں ہے یہ تو صرف تسبیح، تکبیر اور قراء ت قرآن ہے یا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ (۲۳۴)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:أُتِيَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:اضْرِبُوْہُ۔فَمِنَّا الضَّارِبُ بِیَدِہٖ، وَمِنَّا الضَّارِبُ بِنَعْلِہٖ، وَمِنَّا الضَّارِبُ بِثَوْبِہٖ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ:أَخْزَاکَ اللّٰہُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( لاَ تَقُوْلُوْا ھٰکَذَا، وَلَا تُعِیْنُوا الشَّیْطَانَ عَلَیْہِ، وَلٰـکِنْ قُوْلُوْا:رَحِمَکَ اللّٰہُ))۔صحیح[2]
Flag Counter