Maktaba Wahhabi

131 - 548
الْحَزَنِ، فَقُلْتُ:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَلَیْسَ قَدِ اسْتَجَابَ اللّٰہُ دَعْوَتَکَ فَھَدٰی أُمَّ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ، ادْعُ اللّٰہَ أَنْ یُّحَبِّبَنِيْ وَأُمِّيْ إِلٰی عِبَادِہِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَیُحَبِّبَھُمْ إِلَيَّ وَ إِلَیْھَا، فَقَالَ:(( اللّٰھُمَّ حَبِّبْ عَبْدَکَ وَأُمَّہٗ إِلٰی عِبَادِہِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَحَبِّبْھُمْ إِلَیْہِ))۔صحیح سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ نے جتنے بھی مومن پیدا کئے ہیں وہ جب میرے بارے میں سنتے ہیں اگرچہ مجھے دیکھتے نہیں مگر مجھ سے محبت کرتے ہیں۔یزید بن عبدالرحمن(تابعی)نے(ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے)کہا: آپ کو اس کا کیسے علم ہے؟ انھوں نے کہا: میری ماں مشرکہ تھی۔میں اسے اسلام کی دعوت دیتا تو وہ انکار کرتی رہتی۔اور ایک دن میں نے اسے اسلام کی طرف دعوت دی تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایسی باتیں سنائیں جو مجھے(سخت)ناپسند تھیں۔میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول!بے شک میری ماں مشرکہ ہے۔میں اسے اسلام کی دعوت دیتا ہوں تو وہ انکار کردیتی ہے اور(آج)میں نے اسے دعوت دی ہے تو اس نے آپ کے بارے میں ایسی باتیں سنائیں جو مجھے(سخت)ناپسند ہیں،آپ اللہ سے دعا کریں کہ(اللہ)میری والدہ کو ہدایت عطا فرما دے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے اللہ! ابوہریرہ رضی اللّٰہ عنہ کی ماں کو ہدایت نصیب فرما،، پھر میں دوڑتا ہوا(اپنے گھر)آیا تاکہ میں اپنی ماں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی خوش خبری دے دوں۔جب میں دروازے کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ وہ بند ہے اور اندر سے پانی بہنے کی آواز آرہی ہے۔ میری ماں نے میرے قدموں کی آواز سنی تو بولی: اے ابوہریرہ رضی اللّٰہ عنہ!اسی جگہ ٹھہرے رہو، اس نے دروازہ کھولا اوراس سے پہلے اپنی قمیص پہن لی تھی مگر دوپٹہ اوڑھنے کے بغیر ہی جلدی سے بولی:میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتی ہوں کہ بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور خوشی کی وجہ سے اس طرح رو رہا تھا جیسے کوئی غم کی وجہ سے روتا ہے۔پھر میں نے کہا: یارسول اللہ! اللہ نے آپ کی دعا قبول کرلی ہے اور میری ماں کو ہدایت دے دی ہے۔آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے اور میری(بوڑھی)ماں کو اپنے مومن بندوں کا محبوب بنادے اور میرے اور میری ماں کے نزدیک بھی مومن بندوں کو اپنا محبوب بنالے۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے اللہ! تو اپنے بندے(ابوہریرہ رضی اللّٰہ عنہ)اور اس کی ماں کو اپنے مومن بندوں کا محبوب بنادے اور مومنوں کو ان کا محبوب بنادے۔‘‘
Flag Counter