Maktaba Wahhabi

19 - 90
اور گانے بجانے والی[لیڈی سنگرز]کرائے پر لے آتے ہیں جوکہ فسق وفجور پر مشتمل گانے گاتے ہیں اور ساتھ ہی آلاتِ موسیقی وغیرہ بجاتے ہیں اور ان حرام امورپر بڑی بڑی خطیر رقمیں خرچ کرتے ہیں،گانے کیلئے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرتے،پڑوسیوں کو اذیّت پہنچاتے اور بدکار ناچنے والی فاحشہ عورتوں[ڈانسرز]سے ناچنے میں مشابہت اختیار کرتے ہیں،اس پر مستزاد یہ کہ وہاں مردوزن کا اختلاط ہوتا ہے،وقت برباد اور نمازیں ضائع کرتے ہیں۔انکے علاوہ دیگر کئی بڑے بڑے فتنے اور انجامِ بدوالے امور ہیں جوکہ اکثر مسلمانو ں کی صفوں میں وباء اور اندھی تقلید کی راہ سے پھیل گئے ہیں۔ اللہ کے بندو!ان امور سے بچو اور اس طرح کی محفل میں شرکت کرنے سے پرہیز کرو۔امام اوزاعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: (لَا تَدْخُلْ وَلِیْمَۃً فِیْہَا طَبْلٌ وَ مَعَازِفُ) ’’ایسی شادی[یا ولیمہ ودعوت]میں مت جاؤ جسمیں طبلہ وسارنگی اور گانا بجانا ہو۔‘‘ اللہ کے سامنے توبہ کرو،اسکی طرف رجوع کرو اور اسلام کے احکام وآداب پر عمل کرو،اپنے بِگڑے ہوئے امور کو سنوارو اور کتاب اللہ وسنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتّباع کرو تاکہ تم فلاح ونجات پاؤ۔[1] فضیلۃ القاضی الشیخ صلاح البدیر قاضی بالمحکمۃ الکبریٰ و امام و خطیب، مسجد نبوی،مدینہ منورہ،سعودی عرب ۸؍۴؍۱۴۲۲ ھ۔۹؍۶؍۲۰۰۱ ء
Flag Counter