Maktaba Wahhabi

82 - 90
(صَوْتَانِ مَلْعُونَانِ:مِزْمَارٌ عِنْدَ نِعَمٍ وَ رَنَّۃٌ عِنْدَ الْمُصِیْبَۃِ) ’’دو آوازیں ملعون ہیں:نعمت و خوشی کے وقت بانسریاں[ساز]بجانا اور مصیبت کے وقت چیخ مارنا اور بَین کرنا۔‘‘ 15،16۔الصّوتُ القبیح،الصّوتُ الفاحش: ابو بکر ہُذلی کہتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا: (صَوْتَانِ قَبِیْحَانِ فَاحِشَانِ ؛ عِنْدَ نِعْمَۃٍ اِنْ حَصَلَتْ وَ عِنْدَ مُصِیبَۃٍ اِنْ نَزَلَتْ)) ’’دو آوازیں بہت ہی بُری اور فحش ہیں:نعمت و خوشی کے وقت چیخ چنگاڑ اور ہاؤہُوکرنا اور مصیبت کے وقت چیخ وپکار اور نوحہ و بَین کرنا۔‘‘ 17۔صوت الشیطان: اللہ تعالیٰ نے شیطان اور اسکی جماعت کے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے سورۃ بنی اسرائیل،آیت:۶۳۔۶۴ میں فرمایا ہے: ﴿قَالَ اذْہَبْ فَمَنْ تَبِعَکَ مِنْہُمْ فَاِنَّ جَہَنَّمَ جَزَآؤُکُمْ جَزَآئً مَّوْفُوْرًاoوَ اسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْہُمْ بِصَوْتِکَ وَ اَجْلِبْ عَلَیْہِمْ بِخَیْلِکَ وَ رَجِلِکَ وَ شَارِکْہُمْ فِی الْأَمْوَالِ وَ الْأَوْلَادِ وَ عِدْہُمْ وَ مَا یَعِدُہُمُ الشَّیْطَٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا o﴾ ’’ ارشاد ہوا کہ جا!ان میں سے جو بھی تیرا تابعدار ہو جائے گا تو تم سب کی سزا جہنّم ہے جو پورا پورا بدلہ ہے۔ان میں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکے بہکا لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لا اور ان کے مال اور اولاد میں سے اپنا بھی ساجھا لگا اور انہیں[جھوٹے]وعدے دے لے،ان سے جتنے بھی
Flag Counter