Maktaba Wahhabi

181 - 238
پندرہواں سبق: مسلمان اور اسلامی اخلاق شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :  پندرہواں سبق: ہر مسلمان کے لیے مشروع اخلاق سے مزین ہونا: ان اخلاق سے مزین ہونا جو ہر مسلمان کے لیے مشروع ہیں ، انہی میں سے چند حسب ذیل ہیں : (۱) سچائی (۲) امانت داری (۳) پاک دامنی (۴) شرم و حیا (۵) شجاعت (۶) سخاوت (۷) وفاداری (۸) اللہ تعالیٰ کی تمام حرام کردہ چیزوں سے دور رہنا۔ (۹) بہترین ہمسائیگی۔ (۱۰) حسب استطاعت ضرورت مند کی مدد کرنا۔ ان کے علاوہ دیگر وہ اخلاق جن کی مشروعیت کتاب یا سنت سے ثابت ہے۔‘‘ شرح :  اچھے اخلاق انسان کی کامیابی عنوان اور دنیا و آخرت میں اس کی سعادت مندی کا راستہ ہیں ۔ انسان کو دنیا اور آخرت میں کوئی بھی بھلائی حسن اخلاق جیسی نہیں مل سکتی۔ اور نہ ہی برائی اور شر کو ٹالنے میں اس جیسا کردار کسی اور چیز کو حاصل ہے۔ اخلاق کی شان بہت بڑی اور مقام و مرتبہ بہت ہی عالیشان ہے۔ حتی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب پوچھا گیا :  (( مَا أَکْثَرُ مَا يُدْخِلُ الْجَنَّةَ ))’’ لوگ کس چیز کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ جنت میں داخل ہوں گے ؟‘‘ توآپ نے فرمایا: ((التَّقْوَی وَحُسْنُ الْخُلُقِ)) ’’اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کیوجہ اور حسن خلق كی وجہ سے۔‘‘[1] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید یہ بھی ارشاد فرمایا:  ’’ میرے نزدیک تم میں سے (دنیا میں ) سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ ----------------
Flag Counter