Maktaba Wahhabi

33 - 238
سے نوازا ہے؛ اور انعامات میں سے ایک وہ نہر بھی ہے جو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اپنے نبی پر احسان کرکے عطا فرمائیں گے؛ اور وہ حوض بھی ہے جس پر لوگ پانی پینے آئیں گے۔  ﴿ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ، ﴾:’’ تو آپ اپنے رب کے لیے نماز پڑھا کریں ‘‘اس کے انعامات اورعظیم فضل و عطاء کے شکرانے کے طور پر؛﴿ وَانْحَرْ ، ﴾:’’ اور قربانی دیا کریں ‘‘یعنی آپ کا ذبح کرنا بھی خالص اللہ کی رضا کے لیے ہونا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:  ﴿قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ، لَا شَرِيْكَ لَہٗ ﴾ [٦:١٦٣] ’’آپ فرمادیں بیشک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین کے لیے ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔‘‘ اِنَّ شَانِئَكَ :....’’بیشک آپ کا دشمن ہی‘‘آپ سے عداوت اور بغض رکھنے والا ﴿ہُوَ الْاَبْتَرُ ، ﴾ :’’بےاولاد رہے گا۔‘‘یعنی ہر خیر و بھلائی سے محروم ہوگا؛ نیز نہ ہی اس کا ذکر خیر ہوگا۔ بلکہ لوگ اسے ہمیشہ برے الفاظ میں اور برائی کے ساتھ ہی یاد کریں گے۔‘‘  سورت کافرون بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ﴿ قُلْ يٰٓاَيُّہَا الْكٰفِرُوْنَ ، لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ ، وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ ، وَلَآ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْ ، وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ ، لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِيْنِ ، ﴾ ’’ کہہ دو اے کافرو! میں اس کو نہیں پوجتا جس کو تم پوچتے ہو۔اور تم اس کی عبادت نہیں کرتے جس کی میں عبادت کرتا ہوں ۔اورمیں ان کی پرستش کرنے والا نہیں ہوں جن کی تم پرستش کرتے ہوں ۔اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں ۔تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر۔‘‘ یہ سورت ’’سورہ کافرون ‘‘ حقیقت میں مشرکین اور شرک ؛اور کفار اور کفر سے برأت کی سورت ہے۔ قُلْ:....یعنی اے نبی ! آپ فرمادیجیے:﴿ يٰٓاَيُّہَا الْكٰفِرُوْنَ ، ﴾: ’’اے کافرو!جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرتے ہو؛ اور اللہ کے ساتھ بتوں اور مورتیوں کو پوجتے ہو ۔  لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ ، :....’’جن کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا۔‘‘یعنی وہ بت اور مورتیاں جن کو تم نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہم پلہ اور شریک بنا لیا ہے۔[ہم ان کی عبادت نہیں کرتے۔]
Flag Counter